سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
میگھالیہ کے وزیر الیگزینڈر لالو ہیک کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات؛ گفت و شنید شمال مشرق میں قبائلی برادریوں کے لیے ایس ٹی آئی ہبز کو وسعت دینے پر مرکوز
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ میٹنگ میں سائنس اور انوویشن کے ذریعے شمال مشرقی قبائلی ترقی پر تبادلہ خیال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAY 2026 7:10PM by PIB Delhi
میگھالیہ کے کیبنٹ منسٹر اور چیئرمین انچارج اسٹیٹ پروجیکٹس، الیگزینڈر لالو ہیک نے آج سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشنز، جوہری توانائی اور خلا کے وزیرِ مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی، اور شمال مشرقی خطے میں قبائلی برادریوں کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن (ایس ٹی آئی) کی مداخلتوں کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ گفت و شنید بھارت سرکار کے ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ذریعے لاگو کیے جا رہے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن (ایس ٹی آئی) ہبز کی رسائی کو وسعت دینے پر مرکوز تھی، جس کا مقصد سائنس پر مبنی مداخلتوں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے فراہم کردہ روزگار کی معاونت کے ذریعے شیڈولڈ ٹرائب (درج فہرست قبائل) برادریوں کی ہمہ گیر ترقی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے مسلسل یہ یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ثمرات ملک کے دور دراز، قبائلی اور محروم خطوں تک پہنچیں۔ انھوں نے زور دیا کہ انوویشن پر مبنی اقدامات قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع، اسکل ڈیولپمنٹ، نچلی سطح پر انٹرپرینیورشپ (گراس روٹ انٹرپرینیورشپ) اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں ایک انقلابی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
گفت و شنید کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وضاحت کی کہ ایس ٹی آئی ہبز کے اقدام کو سائنسی اداروں، مقامی اسٹیک ہولڈروں اور کمیونٹی نیٹ ورکس پر مشتمل اشتراکی شراکت داریوں کے ذریعے قبائلی خطوں میں ٹیکنالوجی سلوشنز کی فراہمی اور ان کو اپنانے میں پیش آنے والے آخری میل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام مقامی تقاضوں کے مطابق گراس روٹ انوویشن، کیپیسٹی بلڈنگ (صلاحیت سازی) اور مقامی طور پر متعلقہ ٹیکنالوجیز کی تنصیب کو بھی فروغ دیتا ہے۔
منسٹر نے مزید بتایا کہ ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں 53 ایس ٹی آئی ہبز قائم کیے ہیں، جن میں کئی قبائلی اور شمال مشرقی خطے شامل ہیں، جس کا مقصد سائنسی انوویشن کو براہِ راست کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے جوڑنا ہے۔
الیگزینڈر لالو ہیک نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو انوویشن پر مبنی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے اقدامات کے وسیع تر نفاذ کے لیے میگھالیہ اور شمال مشرقی خطے کے بے پناہ امکانات سے آگاہ کیا۔ گفت و شنید میں خطے میں ایس ٹی آئی پر مبنی پروگراموں کی وسیع تر رسائی کے لیے مرکزی سائنسی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایس ٹی آئی ہب کے اقدام میں شمال مشرقی ریاستوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کی اور تجویز پیش کی کہ اسکیم کے تحت تفصیلی تجاویز اور پروگرام کے اجزا کا مستقبل کے اشتراک اور توسیع کے لیے ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مزید جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
میگھالیہ کے وزیر موصوف نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو آنے والے عوامی بہبود اور ترقیاتی اقدامات کے سلسلے میں ریاست کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔



***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7526
(ریلیز آئی ڈی: 2265154)
وزیٹر کاؤنٹر : 8