مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ ڈاک اور فلپ کارٹ کے مابین ہندوستان بھر میں لاسٹ مائل پارسل ڈیلیوری سروسز کے لیے معاہدہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAY 2026 5:42PM by PIB Delhi

ہندوستان کے ای کامرس لاجسٹکس ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے اور ملک بھر میں لاسٹ مائل ڈیلیوری کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، وزارتِ مواصلات کے محکمۂ ڈاک اور فلپ کارٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے لاسٹ مائل پارسل ڈیلیوری سروسز کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے پر آج نئی دہلی میں محکمۂ ڈاک کے چیف جنرل مینیجر (پارسل اور سی سی ایس ڈائریکٹوریٹ) جناب عدنان احمد، فلپ کارٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈکے ڈائریکٹر (کارپوریٹ امور) جناب دیپی ونکانی اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں، محکمۂ ڈاک کے جنرل مینیجر (پارسل ڈائریکٹوریٹ) جناب نیرج کمار جھااور فلپ کارٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ڈائریکٹر (کمرشل) جناب ہرویندر کپورنے دستخط کیے۔

(نئی دہلی میں لاسٹ مائل پارسل ڈیلیوری سروسز کے معاہدے پر دستخط کے دوران محکمۂ ڈاک اور فلپ کارٹ کے حکام)

اس شراکت داری کا مقصد ملک بھر میں موثر، قابلِ اعتماد اور صارف دوست پارسل ڈیلیوری سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمۂ ڈاک کی بے مثال رسائی اور معتبر ڈیلیوری نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے ای کامرس سیکٹر میں فلپ کارٹ کی مضبوط موجودگی سے استفادہ کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، محکمۂ ڈاک پورے ہندوستان میں فلپ کارٹ کے شپمنٹس کے لیے لاسٹ مائل ڈیلیوری سروسز فراہم کرے گا۔

معاہدے کے اہم نکات :

  • ملک گیر لاسٹ مائل رسائی: فلپ کارٹ شہری، نیم شہری اور دیہی علاقوں بشمول دور دراز اور کم رسائی والے خطوں میں پارسل ڈیلیوری سروسز کے لیے انڈیا پوسٹ کے وسیع نیٹ ورک سے استفادہ کرے گا۔
  • جامع ڈیلیوری سلوشنز: ان خدمات میں پری پیڈ اور سی او ڈی (کیش آن ڈیلیوری) پارسلز کی ڈیلیوری، او ٹی پی  پر مبنی ڈیلیوری کی تصدیق اور ریئل ٹائم شپمنٹ ٹریکنگ شامل ہیں۔
  • صارفین کے بہتر تجربے پر توجہ: یہ معاہدہ پارسل کی مؤثر نقل و حرکت اور ڈیلیوری کے لیے تیز تر ترسیل، بہتر آپریشنل تال میل اور ٹیکنالوجی کے ہموار انضمام پر مرکوز ہے۔
  • ای کامرس کی ترقی میں معاونت: توقع ہے کہ یہ تعاون ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ای کامرس سیکٹر کو مدد فراہم کرنے والے لاجسٹکس انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط کرے گا۔

اس شراکت داری کے ذریعے، فلپ کارٹ کو محکمۂ ڈاک کے 1.6 لاکھ سے زائد پوسٹ آفسز کے وسیع نیٹ ورک اور پورے ہندوستان میں اس کی بے مثال ڈیلیوری موجودگی تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ اس سے خاص طور پر دور دراز اور دیہی علاقوں میں مارکیٹ کی وسیع تر رسائی، ڈیلیوری کی بہتر کارکردگی اور خدمات کی بہتر فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

فلپ کارٹ ہندوستان کی معروف ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو بہت سی مصنوعات اور ڈیجیٹل کامرس سہولیات کے ذریعے ملک بھر میں کروڑوں صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ یہ تعاون محکمۂ ڈاک کے ڈیلیوری نیٹ ورک اور لاجسٹکس انفراسٹرکچر کے استعمال کو بڑھا کر اس کے پارسل کاروبار کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا۔ یہ شراکت داری ہندوستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے والے ایک سرکردہ لاجسٹکس ادارے کے طور پر خود کو تبدیل کرنے کی محکمۂ کی جاری کوششوں کے عین مطابق ہے۔

***

ش ح۔ ک ح –خ م

U.NO.7441


(ریلیز آئی ڈی: 2264256) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil