ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر ماحولیات کا انڈین فاریسٹ سروس کے مڈ کیریئر تربیتی شرکاء سے خطاب، انہیں ’’بے زبان نباتات اور حیوانات کی آواز‘‘ قرار دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 MAY 2026 7:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی جناب بھوپیندر یادو نے آج نئی دہلی میں انڈین فاریسٹ سروس کے مڈ کیریئر تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی جناب کیرتی وردھن سنگھ سمیت وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔اپنے حوصلہ افزا خطاب میں جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ ’’وکست بھارت‘‘ کا راستہ ’’ہریت بھارت‘‘ سے ہوکر گزرتا ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر تحفظِ ماحولیات کی کوششوں میں ہندوستان کی بڑھتی قیادت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک جنگلاتی افسر کی ذمہ داری ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی، کیونکہ وہ ہمیشہ بے زبان نباتات اور حیوانات کی آواز بنے رہتے ہیں۔وزیر موصوف نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ ہندوستان جون کے پہلے ہفتے میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں دنیا بھر کے تقریباً 95 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔
تعامل پر مبنی سوال و جواب کے سیشن کے دوران جناب بھوپیندر یادو نے جنگلات، جنگلی حیات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے چیتا تحفظ، مصنوعی انکیوبیشن کے ذریعے گریٹ انڈین بسٹرڈ کے تحفظ، دریائی نظام کو برقرار رکھنے میں ٹائیگر ریزرو کے کردار اور تحفظِ ماحولیات و ترقی کے درمیان توازن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ہندوستان کی پیش رفت، قومی سطح پر طے شدہ شراکت داری اہداف کو مقررہ وقت سے پہلے حاصل کرنے، جنگلات و جنگلی حیات کے نظم و نسق میں بہتری اور ماحولیاتی انتظام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی اجاگر کیا۔
مرکزی وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی جناب کیرتی وردھن سنگھ نے عالمی تحفظِ ماحولیات سفارت کاری میں ہندوستان کی قیادت کو نمایاں کرتے ہوئے ترقی اور تحفظِ ماحولیات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے سکریٹری تنمے کمار، ڈائریکٹر جنرل جنگلات و خصوصی سکریٹری ایس کے اوستھی، اور اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی کی ڈائریکٹر بھارتی سمیت وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7339 )
(ریلیز آئی ڈی: 2263441)
وزیٹر کاؤنٹر : 9