زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آئی سی اے آر نے خریف 2026 سے قبل کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں ملک گیر بیداری مہم کی قیادت کی
کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے)اور دیگر اداروں نے ریاستوں میں فیلڈ کیمپس، کاشتکار- سائنس داں بات چیت، اور تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 MAY 2026 6:43PM by PIB Delhi
پائیدار زراعت کو فروغ دینے اور مٹی کی صحت کے تحفظ کی حکومت کی تصوریت کے مطابق، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں اپنی ملک گیر بیداری مہم کو تیز کر دیا ہے۔ کرشی وگیان کیندروں اور تحقیقی اداروں کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے، آئی سی اے آر کسانوں، طلباء، اور اسٹیک ہولڈرز کو مٹی کی جانچ پر مبنی غذائیت کے انتظام، مربوط غذائیت کے طریقوں، اور ماحول دوست متبادلات کے بارے میں حوصلہ افزا تعلیم دینے کے لیے بھرپور مہم چلا رہا ہے۔ یہ پہل قدمی، جو تقریباً ایک ماہ سے جاری ہے، اس کے حصے کے طور پر گذشتہ دو دنوں کے دوران (18-19 مئی 2026)ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔
پنجاب: کے وی کے فازلکا، ابوہر نے ’’متوازن کھاد اپنائیں، مٹی کی زرخیزی کو بچائیں‘‘ کے پیغام کے ساتھ، کھادوں کے متوازن استعمال اور مٹی کی جانچ کی اہمیت کے بارے میں اسکولی طلبا کے لیے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔


مغربی بنگال: کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں جاری بیداری مہم کے تحت، کے وی کے بردوان نے 18 مئی 2026 کو بڈ بڈ، گلسی -1 میں اور 19 مئی 2026 کو بھاساپور، گلسی- II میں بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا، جس کے تحت کھادوں کے منصفانہ استعمال اور پائیدار تغذیائی انتظام کاری کے طور طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
علاوہ ازیں، آر اے کے وی کے ، نمپیت ، جنوبی 24 پرگنہ نے 19 مئی 2026 کو "مختلف فصلوں میں مٹی کی جانچ پر مبنی غذائیت کے انتظام" پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اسی طرح کالمپونگ کے وی کے نے کالمپونگ کے تحت سنگسے گاؤں میں کھاد کے متوازن استعمال کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پنچایت کے نمائندوں اور کاشکاروں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ، ڈی ڈی کے وی کے ، جنوبی دیناج پور نے بٹون، کمار گنج میں خریف دھان کے بیج اور بیجوں کے علاج پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں 31 کاشتکاروں اور فارم خواتین نے شرکت تھی۔ فصل کی پیداواری صلاحیت اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے سائنٹفک بیج کے علاج کے طریقوں اور صحت مند نرسری کے انتظام پر زور دیا گیا۔




اوڈیشہ: کے وی کے بودھ نے 19 مئی 2026 کو 30 شرکاء کے ساتھ ضلع بودھ کے بربھنگا بلاک میں کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا۔

مدھیہ پردیش: آئی سی اے آر - ڈائرکٹوریٹ آف ویڈ ریسرچ، جبل پور نے 19 مئی 2026 کو جبل پور ضلع کے پٹن بلاک کے ریتھرا گاؤں میں کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں ایک کسان-سائنس دان کی بات چیت اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ کل 34 کاشتکاروں نے شرکت کی جن میں 22 مرد اور 12 خواتین شریک تھیں۔



اسی وقت، آئی سی اے آر- آئی آئی ایس ایس ، بھوپال نے 18 مئی 2026 کو سیہور کے آملہ گاؤں میں کھادوں کے متوازن استعمال پر ایک مہم کا اہتمام کیا، جس کے تحت سبز کھاد، بایو فرٹیلائزرس، جدید اور درست زراعت اور خریف 2026 کے لیے پائیدار طور طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ’میرا گاؤں میرا گورَو‘ پروگرام کے تحت، ایک ٹیم نے 19 مئی 2026 کو ضلع دھار کے نالچا بلاک کے منڈانہ گاؤں میں ’’سویابین میں کھادوں کے متوازن استعمال‘‘ پر بیداری مہم کا اہتمام کیا۔
راجستھان: آئی سی اے آر- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریپ سیڈ- مسٹرڈ ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر)، بھرت پور نے 19 مئی 2026 کو رندھیر پورہ گاؤں میں "میرا گاؤ میرا گورو" پروگرام کے تحت کاشتکاروں درمیان کھادوں کے متوازن استعمال، مٹی کی صحت اور نامیاتی طریقہ کاشت کی مشق اور قدرتی عمل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک روزہ کسان سنگوشٹھی کا اہتمام کیا۔

تلنگانہ: آئی سی اے آر-ڈائریکٹوریٹ آف پولٹری ریسرچ، حیدرآباد نے 19 مئی 2026 کو محبوب نگر ضلع کے بالا نگر منڈل کے ممدوگٹہ گاؤں میں کھادوں کے متوازن استعمال پر گہری مہم کے تحت ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں 19 کاشتکاوں نے حصہ لیا۔

اترپردیش: 19 مئی 2026 کو دیواتی گاؤں، موہن لال گنج بلاک، لکھنؤ میں متوازن کھاد کے استعمال پر ایک ’میرا گاؤ میرا گورو‘ پروگرام منعقد کیا گیا۔

اتراکھنڈ: آئی سی اے آر-سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کولڈ واٹر فشریز ریسرچ، بھیم تال، نینی تال نے 19 مئی 2026 کو نینی تال کے بھیم تل بلاک کے پانڈےچھور گاؤں میں نامیاتی کھاد کے استعمال پر ایک فیلڈ ڈے کا اہتمام کیا۔

مجموعی طور پر، یہ مہم مربوط غذائی انتظام کاری(آئی این ایم) کے ذریعے پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دیتی ہے، بائیو فرٹیلائزرز کے استعمال، ورمی کمپوسٹنگ، فارم یارڈ کھاد (ایف وائی ایم ) کا سائنسی استعمال، مویشیوں پر مبنی غذائی اجزاء کی ری سائیکلنگ، اور سبز کھاد کے طریقوں کو کیمیائی کھاد کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ان کوآرڈینیٹڈ کاوشوں کے ذریعے کھادوں کو فروغ دیتی ہے۔ آئی سی اے آر کے ذریعہ ان مربوط کوششوں کا مقصد خوراک سلامتی کو یقینی بنانا، غذائیت کے استعمال کی اثرانگیزی میں بہتری لانا، ان پٹ لاگت میں تخفیف لانا، طویل المدت مٹی کی صحت کی حفاظت کرنا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7335
(ریلیز آئی ڈی: 2263435)
وزیٹر کاؤنٹر : 14