وزیراعظم کا دفتر
تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ وزیر اعظم کی ڈنمارک کی قائم مقام وزیر اعظم سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAY 2026 6:40PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ، اوسلو میں ڈنمارک کی قائم مقام وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میٹے فریڈرکسن سے ملاقات کی
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کا جائزہ لیا اور مشترکہ ایجنڈے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-ڈنمارک گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں کی گئی پیشرفت کا خیرمقدم کیا جو ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے میدان میں تعاون کو ترجیح دیتی ہے اور دونوں ممالک میں سبز منتقلی میں مدد کرنے کی کوششوں کو یکجا کرتی ہے۔ 2020 میں گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کو یاد کرتے ہوئے، رہنماؤں نے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مواصلات، جدید تحقیق، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے دفاع اور اے آئی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ڈنمارک کی کمپنیوں کو گفٹ سٹی گجرات میں موجودگی کی دعوت دی۔
وزیر اعظم مودی نے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ہندوستانی معیشت میں سبز حل کے لیے ڈنمارک کی تکنالوجیوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے ہندوستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔ پانی کے شعبے میں، رہنماؤں نے وارانسی میں صاف ندیوں پر اسمارٹ لیبارٹری (ایس ایل سی آر) کے قیام کے لیے ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان کامیاب تعاون کا ذکر کیا جو حکومت ہند، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی - بنارس ہندو یونیورسٹی اور حکومت ڈنمارک کے ذریعہ اٹھایا گیا ایک منفرد سہ فریقی پہل قدمی ہے۔ رہنماؤں نے موبلٹی پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی ڈنمارک کی جاری مدت کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7282
(ریلیز آئی ڈی: 2263005)
وزیٹر کاؤنٹر : 6