ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے جموں–شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سیکشن پر اہم ڈھلوانی استحکام، سرنگوں کی بحالی اور پلوں کے تحفظ کے کاموں کی منظوری دی، جن کی مالیت 238 کروڑ روپےہے


یہ منصوبہ اس اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جموں–کٹرا سیکشن کی طویل مدتی حفاظت اور قابل اعتمادنقل و حمل کو مزید مضبوط بنائے گا: اشونی ویشنو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAY 2026 11:36AM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نےشمالی ریلوے کے تحت جموں–شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سیکشن پر ڈھلوانوں کے استحکام، سرنگوں کی بحالی اور پلوں کے تحفظ کے اہم کاموں کی منظوری دے دی ہے، جن کی لاگت 238 کروڑ روپے ہے۔ ان منظور شدہ کاموں میں ڈھلوانوں کو مستحکم کرنا، بحالی کے اقدامات، سرنگوں میں پانی کے رساؤ کے مسائل کا علاج، پلوں کے تحفظ کے کام اور دیگر حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

مرکزی وزیرِ ریلوے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ملک کے مشکل ترین خطوں میں بھی محفوظ اور قابلِ اعتماد رابطہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کٹنگز، پلوں اور سرنگوں کے تفصیلی جائزے کے بعد تحفظ اور بحالی کے کاموں کی منظوری دی گئی ہے، جو اس اسٹریٹجک طور پر اہم سیکشن کی طویل مدتی حفاظت اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیکشن دشوار گزار خطہ، سخت ارضیاتی حالات اور شدید موسمی اثرات کے باعث کئی انجینئرنگ اور آپریشنل چیلنجز کا سامنا کرتا رہا ہے۔ تاہم بھارتی ریلوے نے بروقت اقدامات اور مضبوط انفراسٹرکچر کے ذریعے ان چیلنجز پر مسلسل قابو پایا ہے۔ اب موجودہ بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور بحالی کے نئے کاموں کی منظوری کے بعد یہ روٹ پہلے سے زیادہ مضبوط اور محفوظ ہو جائے گا، جو ہر سال سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کو مزید اعتماد اور تحفظ فراہم کرے گا۔

********

ش ح ۔ ع و ۔ م الف

U NO-7244


(ریلیز آئی ڈی: 2262656) وزیٹر کاؤنٹر : 14