وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے افسلوئٹ ڈزک باندھ کا دورہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAY 2026 3:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیدرلینڈس کے وزیر اعظم عزت مآب روب جیٹن کے ساتھ مشہور ڈچ آبی انتظام کاری ڈھانچے، افسلوئٹ ڈزک  کا دورہ کیا۔

اس دورے نے اختراعی آبی انتظام کاری حل، موسمیاتی لچک، اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کے تئیں دونوں ممالک کی ساجھا عہد بستگی کو اجاگر کیا۔ افسلوئٹ ڈزک ، جو 32 کلومیٹر طویل باندھ اور ایک سنگ بست راستہ ہے، سیلاب کو روکنے اور بحالیٔ اراضی کے لیے ایک عالمی بینچ مارک کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہ  تازہ پانی کی ذخیرہ اندوزی کے  ساتھ ساتھ نیدرلینڈس کے ایک بڑے حصے کو شمالی سمندر سے محفوظ رکھتا ہے۔

باندھ کے اس دورے سے افسلوئٹ ڈزک اور ریاست گجرات میں بھارت کے اولوالعزم  کلپسار پروجیکٹ کے درمیان موازنہ اجاگر ہوتا ہے۔ کلپسار پروجیکٹ کا مقصد خلیج کھمبھات میں تازہ پانی  کا تالاب تیار کرنا، سمندر ی لہروں کی بجلی کو یکجا کرنا، سینچائی، اور نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں، طرفین نے  کلپسار پروجیکٹ  سے متعلق تکنیکی تعاون کے لیے بھارت کی جل شکتی کی وزارت اور نیدرلینڈس کی بنیادی ڈھانچہ اور آبی انتظام کاری کی وزارت کے مابین عزم نامے پر ہوئے دستخط کا خیرمقدم کیا۔

دونوں قائدین نے اعتراف کیا کہ آبی انجینئرنگ میں ڈچ مہارت اور بھارت کے نفاذ کی وسعت  باہمی طور پر مفید شراکت داریوں کے لیے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ دورہ  پانی سے متعلق بھارت – نیدرلینڈس کلیدی شراکت داری کی ازسر نو تصدیق کرتا ہے اور اختراع و پائیداری کے تئیں ساجھا عہد بستگی کو اجاگر  کرتا ہے۔


**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7167


(ریلیز آئی ڈی: 2262051) وزیٹر کاؤنٹر : 9