کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

گاندھی نگر میں برکس اجلاس کے دوران جناب راجیش اگروال نے تجارت اور اقتصادی تعاون پر زور دیا


برکس ممالک کے درمیان تجارت 1.17 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی، وسیع امکانات اب بھی موجود: کامرس سکریٹری جناب راجیش اگروال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAY 2026 4:17PM by PIB Delhi

جناب راجیش اگروال نے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ برکس رابطہ گروپ برائے تجارت و اقتصادی امور (سی جی ای ٹی آئی) کے دوسرے اجلاس سے کلیدی خطاب کیا۔ اس سے قبل پہلا سی جی ای ٹی آئی اجلاس مارچ 2026 میں ورچوئل طریقے سے منعقد ہوا تھا۔

جناب اگروال نے اس بات پر زور دیا کہ برکس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی امنگوں اور ترجیحات کی نمائندگی کرنے والی ایک بااثر آواز بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بڑھتے ہوئے تحفظ پسندانہ رجحانات ، جغرافیائی سیاسی تناؤ، سپلائی چین کی رکاوٹوں، افراطِ زر کے دباؤ اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ برکس کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارتی سامان تیرہ گنا بڑھ گیا ہے، جو کہ 2003 میں 84 ارب امریکی ڈالر تھا اور 2024 میں بڑھ کر 1.17 ٹریلین امریکی ڈالر ہو گیا، جس نے عالمی تجارت کی شرحِ نمو کو پیچھے چھوڑ دیا اور رکن ممالک کے لیے زیادہ لچیلا پن اور تنوع پیدا کرنے میں تعاون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برکس کے درمیان باہمی تجارت اب بھی عالمی تجارت کا صرف 5 فیصد ہے، جو گہرے تجارتی انضمام، مضبوط ویلیو چین روابط اور بہتر اقتصادی تعاون کے لیے نمایاں غیر استعمال شدہ صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

"لچیلے پن، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تیاری" کے موضوع کے تحت منعقدہ اس میٹنگ میں ماضی کی صدارتوں کے تحت کیے گئے کاموں کو آگے بڑھایا گیا۔ ہندوستان نے 2012، 2016 اور 2021 کے بعد چوتھی بار برکس کی صدارت سنبھالی ہے۔ بات چیت میں عصری تجارتی مسائل بشمول کثیر جہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمانے درجے کے کاروباری اداروں کی بین الاقوامی سطح پر رسائی میں مدد کرنے، عالمی ویلیو چینز کو زیادہ لچکدار اور متنوع بنانےاور خدمات کی تجارت  کو وسعت دینےپر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس میٹنگ نے زیادہ متوازن تجارت کو فروغ دینے، سروسز کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کرنے اور زیادہ باہمی برکس تجارت کے ذریعے کسانوں، خواتین، کاروباری افراد اور صنعتوں سمیت اہم شراکت داروں کی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔

15 مئی 2026 کو مندوبین نے گاندھی نگر میں واقع گفٹ سٹی کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف مراکز، بشمول کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفٹ سٹی کو عالمی معیار کے مالیاتی مرکز کے طور پر فروغ دینے سے متعلق اقدامات پر پریزنٹیشن بھی دی گئی۔اس دورے کے ذریعے مندوبین کو بینکنگ، کیپٹل مارکیٹس، فنڈ مینجمنٹ، لیزنگ اور دیگر مالیاتی خدمات کے عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا، تاکہ بین الاقوامی تجارت کو مزید تقویت دی جا سکے۔

سی جی ای ٹی آئی میں ہونے والی بات چیت کے دوران برکس  کے ساتھ ہندوستان کی وابستگی کو وسیع تر تجارتی تناظر میں بھی دیکھا گیا۔ دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مالیاتی سال 2025-26 میں برکس کے رکن ممالک کو ہندوستان کے تجارتی سامان کی برآمدات کا تخمینہ 82.0 ارب امریکی ڈالر اور کیلنڈر سال 2024 میں خدمات (سروسز) کی برآمدات کا تخمینہ 31.3 ارب امریکی ڈالر تھا۔ یہ اعداد و شمار برکس ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید بڑھانے کی وسیع گنجائش کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جس میں خدمات اور کنیکٹیویٹی مستقبل کی ترقی کے اہم محرکات کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  7154)


(ریلیز آئی ڈی: 2261826) وزیٹر کاؤنٹر : 8