سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ مکتی متر: نشہ مکت بھارت ابھیان کے لیے ایک انقلابی قدم؛ محکمۂ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات نے ہر ایک  عام شہری سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اس جدوجہد میں شامل ہوں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 MAY 2026 5:39PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کے محکمۂ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات نے ملک بھر کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ “نشہ مکتی متر” بنیں اور “نشہ مکت بھارت ابھیان” (این ایم بی اے) میں فعال کردار ادا کریں۔ این ایم بی اے ایپ 2.0 میں نئی اور بہتر خصوصیات کے آغاز کے بعد اب ہر عام شہری کے لیے “نشہ مکتی متر” بننا آسان، قابلِ رسائی اور زیادہ مؤثر ہو گیا ہے، جو منشیات سے پاک بھارت کے قیام میں اپنا تعاون دینا  چاہتے ہیں۔

“نشہ مکتی متر” کو ایک طاقتور عوامی تحریک کے طور پر تصور کیا گیا ہے جو منشیات کے خلاف قومی مہم میں ایک انقلابی تبدیلی لائے گی۔ یہ پلیٹ فارم عام شہریوں کو ایک منظم طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی توانائی اور عزم کو نچلی سطح پر عملی اقدامات میں تبدیل کر سکتے ہیں تاکہ منشیات کے خطرے کے خلاف مؤثر جدوجہد کی جا سکے۔

اہم نکات:

  • اب تک 28,000 سے زائد “نشہ مکتی متر” رجسٹر ہو چکے ہیں جو اپنی اپنی کمیونیٹیز  میں منشیات کے خلاف آگاہی مہمات، مشاورتی مدد، ابتدائی نشاندہی اور بحالی میں معاونت کے ذریعے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
  • کوئی بھی فرد، چاہے اس کی عمر، پیشہ یا پس منظر کچھ بھی ہو، اب این ایم بی اے ایپ 2.0 کے ذریعے “نشہ مکتی متر” کے طور پر رجسٹر ہو سکتا ہے۔
  • رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد شرکاء کو سرکاری “سرٹیفکیٹ آف ریکگنیشن” اور باوقار این ایم بی اے بیج دیا جاتا ہے، جو اس مقصد کے لیے ان کی وابستگی کی علامت ہوتا ہے۔
  •  یہ پلیٹ فارم سب کے لیے کھلا ہے۔

محکمۂ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کا ماننا ہے کہ عام شہریوں کی فعال شمولیت نشہ مکت بھارت ابھیان کو نئی طاقت اور رفتار دے گی۔ منشیات کی لت افراد، خاندانوں اور پورے معاشرے  کو متاثر کرتی ہے۔ “نشہ مکتی متر” بن کر شہری منشیات کے استعمال کی روک تھام، آگاہی پھیلانے، متاثرہ خاندانوں کی مدد اور معاشرے میں ایک مضبوط حفاظتی ڈھال بنانے میں براہِ راست کردار ادا کر سکتے ہیں۔

محکمۂ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش  پنت  نے کہا،  “نشہ مکت بھارت ابھیان صرف ایک سرکاری  پروگرام نہیں بلکہ ایک قومی عزم ہے۔ نشہ مکتی متر کے ذریعے ہم اس تحریک کو عوامی بنا رہے ہیں۔ ہر وہ بھارتی شہری جو منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے پریشان ہے، اب اس کے پاس عمل کرنے کا باقاعدہ پلیٹ فارم موجود ہے۔ ہم طلبہ، اساتذہ، والدین، پیشہ ور افراد، ریٹائرڈ شہریوں اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ این ایم بی اے  ایپ 2.0 ڈاؤن لوڈ کریں، نشہ مکتی متر کے طور پر رجسٹر ہوں اور معاشرے میں وہ تبدیلی لائیں جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ مل کر ہم ایک صحت مند، مضبوط اور نشہ سے پاک بھارت بنا سکتے ہیں۔”

نشہ مکتی متر بننے کا طریقہ:

  1. گوگل پلے اسٹور سے این ایم بی اے ایپ 2.0 ڈاؤن لوڈ کریں۔
  2. ایپ پر رجسٹر ہو کر نشہ مکتی متر کے طور پر سہل اندراج کا عمل مکمل کریں۔
  3. رجسٹریشن کے بعد آپ کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ اور این ایم بی اے بَیج موصول ہوگا۔
  4. اس کے بعد آپ اپنی مقامی سطح پر آگاہی مہمات، کمیونٹی آؤٹ ریچ اور معاونتی سرگرمیوں کے ذریعے اس مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔

محکمۂ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات معاشرے کے تمام طبقات-خصوصاً نوجوانوں، اساتذہ، سول سوسائٹی تنظیموں اور مقامی رہنماؤں-سے اپیل کرتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ آپ کا آج کا ایک قدم کل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔

آئیں ہم سب مل کر ہاتھ ملائیں، نشہ مکتی متر بنیں اور نشہ مکت بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید معلومات کے لیے این ایم بی اے کی سرکاری ویب سائٹ دیکھیں یا این ایم بی اے ایپ 2.0 ڈاؤن لوڈ کریں۔

این ایم بی اے ایپ:

https://play.google.com/store/search?q=nasha+mukt+bharat+abhiyan&c=apps&hl=en

https://www.instagram.com/nashamuktbharatabhiyaan/

https://x.com/NMBA_MSJE

https://www.facebook.com/NMBA.MSJE

https://www.youtube.com/@nashamuktbharatabhiyaan4550

https://www.whatsapp.com/channel/0029Vb6s9tg1SWst8ZSHXa1f

********

ش ح۔ش ت۔ر ب

U-7124


(ریلیز آئی ڈی: 2261525) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi , Tamil