الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا اے آئی نے جامع اور شمولیتی مصنوعی ذہانت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کاریا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAY 2026 6:32PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (MeitY) کے تحت انڈیا اے آئی مشن نے مصنوعی ذہانت کی معیشت تک رسائی بڑھانے کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم کاریا (Karya) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ادارے اعداد و شمار، ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے بھارت کے جامع اور شمولیتی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

 

 

یہ مفاہمت نامہ جامع اور نمائندہ مصنوعی ذہانت کے نظام کی معاونت کے لیے اعلیٰ معیار کے لسانی اور ملٹی موڈل ڈیٹا سیٹ کی تیاری، ترتیب و تدوین اور اشتراک پر مرکوز ہے۔

شراکت داری کے تحت دونوں ادارے اے آئی کوش کے ڈیٹا انفراسٹرکچر، ماڈل جانچ کے فریم ورک، اور ڈیٹا سیٹ کے معیار، توثیق اور باہمی مطابقت کے معیارات کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی تعاون انجام دیں گے۔

اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے سائنس دان ’جی‘، جی سی، میٹی اور انڈیا اے آئی مشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر محترمہ کویتا بھاٹیہ نے کہا، ”ایک حقیقی معنوں میں جامع مصنوعی ذہانت کا نظام تشکیل دینے کے لیے ایسے ڈیٹا کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں اور زبانوں کے مکمل تنوع کی عکاسی کرے۔ کاریا کے ساتھ ہمارا تعاون باہمی تکمیلی صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے اور ہم ایسے وسائل تیار کرنے کے منتظر ہیں جو اعلیٰ معیار کے ساتھ نمائندہ بھی ہوں۔“

یہ شراکت داری تربیتی پروگراموں، ورکشاپس، تکنیکی مشاورت اور معلومات کے تبادلے کے اقدامات کے ذریعے حکومتی اور شراکت دار اداروں میں صلاحیت سازی اور نظامی ترقی کو فروغ دینے کا بھی ہدف رکھتی ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 7039


(ریلیز آئی ڈی: 2260847) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil