کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور پرسار بھارتی کے درمیان سرمایہ کار بیداری بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAY 2026 5:22PM by PIB Delhi
سرمایہ کار تعلیمی اور حفاظتی فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے دوردرشن پر معلوماتی 'اسکرول میسجز' کے ذریعے ملک گیر سطح پر سرمایہ کاروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پرسار بھارتی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
وزارتِ کارپوریٹ امور کے تحت کام کرنے والے ادارے 'آئی ای پی ایف اے' نے عوامی نشریاتی ادارے 'پرسار بھارتی' کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہے تاکہ قومی اور علاقائی چینلز پر معلوماتی پیغامات نشر کر کے عوامی شعور کو بیدار کیا جا سکے۔
مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت آئی ای پی ایف اے کی سی ای او اور وزارتِ کارپوریٹ امور کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انیتا شاہ اکیلا نے کی۔ انہوں نے ملک بھر کے شہریوں میں مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کی آگاہی کو مضبوط بنانے کے لیے عوامی رسائی کے اس طرح کے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دوردرشن جیسے قابلِ اعتماد عوامی نشریاتی پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھانے سے سرمایہ کاروں کے تحفظ، غیر دعویٰ شدہ ڈیویڈنڈ اور حصص اور سرمایہ کاری کے محفوظ طریقوں سے متعلق اہم معلومات وسیع تر عوام تک پہنچ سکیں گی، بشمول دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے رہنے والے افراد۔
اس مفاہمت نامہ پر آئی ای پی ایف اے کے جنرل مینیجر لیفٹیننٹ کرنل آدتیہ سنہا اور پرسار بھارتی (سیلز) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب سنجے پرساد نے باقاعدہ دستخط کیے، جو اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے ملک گیر سطح پر سرمایہ کاروں کی آگاہی بڑھانے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

یہ اسٹریٹجک تعاون پرسار بھارتی کی وسیع رسائی کا فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کی آگاہی، غیر دعویٰ شدہ ڈیویڈنڈ کی واپسی کے عمل اور 'انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی' کو منتقل کیے گئے حصص (شیئرز) سے متعلق اہم پیغامات پہنچانا ہے۔ دوردرشن کے چینلز پر یہ 'اسکرول میسجز' (پٹی پر چلنے والے پیغامات) نشر کیے جائیں گے تاکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں سمیت ہر جگہ ان تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس اقدام کے ذریعے، 'آئی ای پی ایف اے' سرمایہ کاروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا چاہتا ہے، تاکہ وہ 'سرچ فیسیلٹی' (تلاش کی سہولت) جیسی سہولیات کا استعمال کریں اور 'فارم آئی ای پی ایف-5' کے ذریعے اپنے دعوے دائر کر سکیں۔ اس مہم کی توجہ دھوکہ دہی سے بچاؤ اور سرمایہ کاری کے محفوظ طریقوں کی اہمیت پر بھی مرکوز ہوگی۔
یہ مفاہمت نامہ سرمایہ کاروں کی ایک باخبر برادری بنانے اور اہم عوامی اداروں کے ساتھ مل کر مالی شمولیت کو فروغ دینے کے حوالے سے 'آئی ای پی ایف اے' کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:7035)
(ریلیز آئی ڈی: 2260842)
وزیٹر کاؤنٹر : 7