وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا راجیہ منتری ‘ آئی 2 کے ساتھ جے اے آئی کو آگے بڑھانا’ کے موضوع پر  کلام اور کَوچ 3.0 کا افتتاح کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAY 2026 5:46PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ 14 مئی 2026 کو نئی دہلی میں واقع مانیکشا سینٹر میں کلام اور کَوچ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے ۔ یہ کانفرنس ایک اہم اسٹریٹجک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جس میں سینئر پالیسی سازوں، فوجی قیادت، دفاعی صنعت کے شراکت داروں، سفارت کاروں، اختراع کاروں، اسٹارٹ اپس، ماہرین تعلیم اور اسٹریٹجک ماہرین شریک ہوں گے اور  ہندوستان کی ابھرتی ہوئی دفاعی تبدیلی، مقامی صلاحیت کی ترقی اور مستقبل کی جنگی تیاریوں پر غور و فکر کریں گے۔

یہ تقریب  اشتراک، آتم نربھرتا اور اختراع (جے اے آئی) کے اسٹریٹجک وژن کے پرکوز ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی تعاون(آئی2) پر زور دیا گیا ہے۔اس کا مقصد قومی سلامتی کے مقاصد اور آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق مربوط فوجی صلاحیت کی ترقی، تکنیکی اختراع اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔

اس تقریب میں اعلی سطحی اسٹریٹجک سیشن، کلیدی خطابات، فائر سائیڈ بات چیت  اور صنعتی مصروفیات کا ایک سلسلہ شامل ہے جو ہندوستان کے دفاعی اور سلامتی کے منظر نامے کے مستقبل پر مرکوز ہے۔ اس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی ، وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار ، ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس ، ڈی آر ڈی او، نیشنل سیکورٹی ایڈوائزری بورڈ، غیر ملکی سفیر، دوست ممالک کے دفاعی اتاشی، عالمی دفاعی کارپوریشن، ہندوستانی صنعت کے رہنما، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس اور سرکردہ اسٹریٹجک تھنک ٹینکس کی شرکت ہوگی۔افتتاحی اجلاس میں چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) سے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف  ایئر مارشل آشوتوش دیکشت کا خصوصی خطاب ہوگا جبکہ اسٹریٹجک اور دفاعی ماحولیاتی نظام کے سینئر نمائندگان بھی موجود ہوں گے۔

کلیدی موضوعاتی بات چیت میں مستقبل میں ہندوستان کی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ، اے آئی سے پر منبی جنگی نظام ، خود کار دفاعی نظام، ہائپرسونک ٹیکنالوجیز، کوانٹم پر مبنی کمانڈ، کنٹرول ، مواصلات، کمپیوٹر، انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی (سی 4 آئی ایس آر) کی صلاحیتوں ، ابھرتے ہوئے خلائی  اور کم زمین کے مدار کے خطرات اور فوج کی تینوں خدمات کی تال میل پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے ۔ شراکت داری سے لے کر صلاحیت تک ، بات چیت اسٹریٹجک عالمی شراکت داری، مشترکہ ترقیاتی ماڈلز، جدید دفاعی مینوفیکچرنگ  اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فریم ورک کا جائزہ لے گی ۔

آتم نربھرتا کو تیز کرنے اور دفاعی پیداوار  کو وسعت دینے کے مقصد سے کلام اور کَوچ 3.0  میں ایم ایس ایم ای کی شمولیت، آئی ڈی ای ایکس پر مبنی اختراعی ماحولیاتی نظام، دفاعی صنعتی کوریڈور، مقامی پیداوار کی صلاحیتوں اور وکست بھارت@2047 کے حصول کے لیے پیداوار کی توسیع  کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ تقریب عالمی شراکت داری، ہندوستانی فائدے اور اس بات پر توجہ مرکوز کرے گی کہ کس طرح قابل اعتماد بین الاقوامی تعاون ہندوستان کی دفاعی-صنعتی بنیاد کو مضبوط کر سکتے ہیں اور دیسی ساختہ پیداوار کی  صلاحیت کو فروغ دینے  میں مدد کر سکتے ہیں ۔

***************

(ش ح۔م ش۔ ن ع)

UR-7033


(ریلیز آئی ڈی: 2260808) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil