اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت ’بھاگیداری سے بھاگیودے‘کے وژن کے تحت ’اقلیتوں کی بہبود - وکست بھارت کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ہمہ گیر ترقی‘ کے موضوع پر ایک قومی کنکلیو کا انعقاد کر رہی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAY 2026 1:37PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت 14 مئی 2026 کو ’بھاگیداری سے بھاگیودے‘ کے وژن کے تحت ’اقلیتوں کی بہبود - وکست بھارت کے لیے اے آئی کے ذریعے ہمہ گیر ترقی‘ پر ایک قومی کنکلیو کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس کنکلیو کا مقصد شمولیت پر مبنی گورننس کو مضبوط بنانا، پالیسیوں کی رسائی کو بہتر بنانا اور ملک بھر میں اقلیتی برادریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی فلاحی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ تقریب’وکست بھارت‘ کے وژن کے مطابق شراکت داری پر مبنی ترقی اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے تئیں وزارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس قومی کنکلیو کے لیے حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور سیکریٹریز سمیت اعلیٰ حکام اور مختلف ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وزارت کی فلاحی اسکیموں کے مؤثر نفاذ کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت اور غور و خوض کیا جا سکے۔ یہ کنکلیو مرکز اور ریاستوں کے درمیان ہم آہنگی، بہترین طریقہ کار کے تبادلے اور باہمی تعاون پر مبنی بات چیت کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ ملک بھر میں اقلیتی آبادیوں تک وزارت کی اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ رسائی، شفافیت اور فوائد کو یقینی بنایا جا سکے۔
گورننس، سروس ڈیلیوری اور عوامی پالیسی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انقلابی اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے، وزارت نے صفِ اول کی اے آئی کمپنیوں کو مدعو کیا ہے جو فلاحی پروگراموں کی کارکردگی، نگرانی اور نفاذ کو بہتر بنانے میں اے آئی کے کردار پر خصوصی سیشنز منعقد کریں گی۔ کنکلیو کے دوران بات چیت کا محور ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی، مستحقین کی بہتر نشاندہی، نگرانی کے بہتر میکانزم اور شہریوں پر مرکوز گورننس کے لیے اے آئی سے لیس حل بروئے کار لانے پر ہوگا۔
توقع ہے کہ یہ کنکلیو ٹیکنالوجی سے لیس اور ہمہ گیر اقلیتی بہبود کے لیے ایک مستقبل پسند روڈ میپ فراہم کرے گا، جو مساوی ترقی اور قوم سازی کے عمل میں تمام برادریوں کی بااختیار شرکت کے تئیں حکومت ہند کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔
*****
ش ح۔ م م ۔ ص ج
U. No-7015
(ریلیز آئی ڈی: 2260632)
وزیٹر کاؤنٹر : 3