بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ملک بھر میں ای وی (الیکٹرک وہیکل) چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے پر قومی کانفرنس
حکومت مستقبل کے لیے تیار ای وی (الیکٹرک وہیکل) ایکو سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہے: ایچ ڈی کمار سوامی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAY 2026 6:24PM by PIB Delhi
بھاری صنعت کی وزارت (ایم ایچ آئی)، حکومتِ ہند نے 12 مئی 2026 کو بنگلورو میں "پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ملک بھر میں ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے" پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ حکومتِ ہند ملک میں کلین موبلٹی (صاف ستھری نقل و حمل) کی منتقلی میں مدد کے لیے ایک جدید اور قابلِ بھروسہ ای وی چارجنگ ایکو سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم الیکٹرک موبلٹی کو سستی، قابلِ اعتماد اور شہری و دیہی ہندوستان میں بڑے پیمانے پر دستیاب بنانے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر ای وی کو اپنانے کی رفتار تیز کرنے کے لیے ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

معزز وزیر نے 123.26 کروڑ روپے کی لاگت سے کرناٹک کی ان تجاویز کی منظوری کا اعلان کیا جن میں 1,243 ای وی چارجرز شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 503.86 کروڑ روپے کی مالی لاگت والی ای وی چارجنگ کی تجاویز کو منظوری دی جا چکی ہے، جس کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکزی عوامی شعبے کے اداروں ) میں 4,874 ای وی چارجرز کی تنصیب کی جائے گی۔ منظور شدہ تجاویز میں ایچ پی سی ایل آئی او سی ایل اور بی پی سی ایل جیسے بڑے ادارے، اور راجستھان، آندھرا پردیش، اتر پردیش، گجرات، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور تامل ناڈو جیسی ریاستیں شامل ہیں۔
بھاری صنعت کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر حنیف قریشی نے کہا کہ پی ایم ای-ڈرائیو اقدام پورے ہندوستان میں ایک ہموار اور مستقبل کے لیے تیار ای وی چارجنگ نیٹ ورک کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ وزارتِ بھاری صنعت الیکٹرک ٹو وہیلرز، تھری وہیلرز، ای-کارز، ای-بسوں اور ای-ٹرکوں کے لیے ای وی چارجرز کو سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز، ریاستوں، بی ایچ ای ایل ، چارج پوائنٹ آپریٹرز اور صنعت کے شراکت داروں کے درمیان مربوط کوششیں ملک میں الیکٹرک موبلٹی کی ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے ایک موثر چارجنگ ایکو سسٹم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
پی ایم ای-ڈرائیو کے علاوہ، وزارتِ بھاری صنعت ای وی کو فروغ دینے کے لیے کئی اسکیمیں چلا رہی ہے۔ ان میں پی ایل آئی آٹو (25,938 کروڑ روپے)، پی ایل آئی اے سی سی (18,100 کروڑ روپے)، پیمنٹ سیکیورٹی میکانزم (3,435 کروڑ روپے) اور نایاب زمینی مقناطیس کی اسکیم (7,280 کروڑ روپے) شامل ہیں۔
ملک بھر میں ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی رفتار تیز کرنے پر توجہ
یہ کانفرنس ملک بھر میں ای وی پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کو تیز کرنے اور ہندوستان کے الیکٹرک موبلٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر غور و خوض کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ اس تقریب میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر نمائندوں، چارج پوائنٹ آپریٹرز ای وی مینوفیکچررز ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ، مرکزی عوامی شعبے کے اداروں ، آٹوموبائل انڈسٹری کی تنظیموں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
ریاستوں نے بہترین طریقوں اور نفاذ کی حکمت عملیوں کا تبادلہ کیا
کانفرنس میں شرکت کرنے والے سینئر ریاستی حکام میں جناب نوین متل (اسپیشل چیف سکریٹری، توانائی، حکومتِ تلنگانہ)، جناب پنیت کمار (ایڈیشنل چیف سکریٹری، بجلی، حکومتِ کیرالہ)، جناب منہاج عالم (سی ایم ڈی، کے ایس ای بی، حکومتِ کیرالہ)، جناب گوراو گپتا (ایڈیشنل چیف سکریٹری، توانائی، حکومتِ کرناٹک) اور جناب امیتابھ ٹھاکر (ٹرانسپورٹ کمشنر، حکومتِ اڈیشہ) شامل تھے۔ حکام نے ای وی چارجنگ کی تنصیب کو بڑھانے اور چارجنگ تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تجربات، پالیسی اقدامات اور ریاستی سطح کی حکمت عملیوں کا تبادلہ کیا۔

پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم ملک بھر میں چارجنگ نیٹ ورک کو آگے بڑھا رہی ہے
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت، حکومتِ ہند نے الیکٹرک موبلٹی کے فروغ اور متعدد شعبوں میں ای وی ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے مجموعی طور پر 10,900 کروڑ روپے کی لاگت کی منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم گاڑیوں کے مختلف زمروں اور ان سے متعلقہ پرزوں کے لیے مانگ سے متعلق رعایت اور بنیادی ڈھانچہ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت تقریباً 24.79 لاکھ الیکٹرک ٹو-وہیلرز اور تقریباً 3.16 لاکھ الیکٹرک تھری-وہیلرز، بشمول ای-رکشہ، ای-کارٹس اور ایل 5 زمرے کی گاڑیوں کو سپورٹ فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم 14,028 سے زائد الیکٹرک بسوں کی تنصیب کے لیے 4,391 کروڑ روپے کی امداد کا تصور پیش کرتی ہے۔ کمرشل اور پبلک سروس کے شعبوں میں ای وی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے ای-ایمبولینس اور ای-ٹرکوں کے لیے بھی مخصوص امداد شامل کی گئی ہے۔
کل لاگت میں سے 3,679 کروڑ روپے ای-ٹو-وہیلرز، ای-تھری-وہیلرز، ای-ایمبولینس، ای-ٹرکوں اور دیگر ابھرتے ہوئے ای وی زمروں کے لیے ڈیمانڈ انسنٹیوز کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں ای وی پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، وزارتِ بھاری صنعت کے تحت گاڑیوں کی جانچ کرنے والی ایجنسیوں کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے لیے 780 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وسیع اور قابلِ بھروسہ ای وی بنیادی ڈھانچے کے لیے تعاون ناگزیر
کانفرنس میں ملک بھر میں ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے پھیلاؤ، باہمی اشتراک، معیار سازی اور بھروسہ مندی کو یقینی کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں، او ایم سیز، او ای ایمز، سی پی اوز اور نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ای وی ایکو سسٹم کی مدد کے لیے تیز رفتار تنصیب، مشترکہ تکنیکی معیارات اور بہتر پبلک پرائیویٹ ساجھے داری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
وزارتِ بھاری صنعت کا آلودگی سے پاک نقل و حرکت کے اہداف کے تئیں عزم کا اعادہ
وزارتِ بھاری صنعت نے ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی بروقت فراہمی کے لیے ریاستوں اور شراکت داروں کی مدد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جو کہ ہندوستان کی آلودگی سے پاک نقل و حرکت کی طرف منتقلی کو تیز کرنے اور وکست بھارت، آتم نربھر بھارت کے قومی وژن اور 2070 تک نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6979 )
(ریلیز آئی ڈی: 2260415)
وزیٹر کاؤنٹر : 8