وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گجرات کے سومناتھ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو صمیم قلب سے خراج عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAY 2026 3:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سومناتھ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو دل کی گہرائی سے خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کے وژن اور عزم نے سومناتھ مندر کی تعمیر نو میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ جناب مودی نے اس بات پر کو اجاگر کیا کہ یہ سردار پٹیل کا خواب تھا کہ سومناتھ کو ہندوستان کے تہذیبی فخر اور روحانی تسلسل کی علامت کے طور پر اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر لایاجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم ،ملک کے لیے سردار پٹیل کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گی ۔
ایکس پر سلسلے وار پوسٹس میں ، وزیر اعظم نے لکھا:
’’سومناتھ میں ، سردار ولبھ بھائی پٹیل کو دل کی گہرائی سے خراج عقیدت پیش کیا ، جن کے وژن اور عزم نے مندر کی تعمیر نو میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ انہوں نے سومناتھ کو ہندوستان کے تہذیبی فخر اور روحانی تسلسل کی علامت کے طور پر اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ دوبارہ ابھارنے کا خواب دیکھا ۔
ہم اپنے ملک کے لیے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں گے ۔
"सोमनाथ में सरदार वल्लभभाई पटेल को भावभीनी श्रद्धांजलि अर्पित की। उनकी दूरदृष्टि और दृढ़ संकल्प ने मंदिर के पुनर्निर्माण में निर्णायक भूमिका निभाई थी। सरदार पटेल का सपना था कि भारत की सांस्कृतिक गौरवगाथा और आध्यात्मिक निरंतरता का प्रतीक सोमनाथ अपनी पूरी दिव्यता और भव्यता के साथ फिर से स्थापित हो।
हम राष्ट्र के लिए उनके विजन को साकार करने के प्रति सदैव प्रतिबद्ध रहेंगे।"
********
ش ح ۔م ع ۔ع د
U.No. 6914
(ریلیز آئی ڈی: 2259828)
وزیٹر کاؤنٹر : 9