وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے سومناتھ مندر کا دورہ کیا

وزیرِ اعظم نے اس کے دوبارہ تعمیر ہونے کی 75ویں سالگرہ کو بھارت کے تہذیبی سفر میں ایک سنگِ میل قرار دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAY 2026 12:28PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندرمودی نے آج سومناتھ مندر  کا دورہ کیا اور دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خود کو خوش نصیب محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ سومناتھ کی مقدس سرزمین پر پہنچ کر انہیں ایک روحانی تجربہ حاصل ہوا۔ وزیرِ اعظم کے مطابق مندر کے راستے میں موجود عقیدت مندوں کی بے پناہ توانائی اور جوش و جذبے نے انہیں جذباتی اور متاثر کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وہ وہی لمحہ دوبارہ محسوس کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے مندر کی دوبارہ تعمیر کے افتتاح کے وقت محسوس کیا ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سومناتھ امرت مہوتسو کا روحانی ماحول ہر طرف ایک غیر معمولی توانائی اور عقیدت کا احساس پیدا کر رہا ہے۔

 

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ سومناتھ مندر کے ہر گوشے میں بھکتی (عقیدت) کا احساس محسوس کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ ہزاروں افراد نے دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک ساتھ شرکت کی، اور کہا کہ یہ تاریخی دن بھارت کے تہذیبی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں ن ایکس  پر اپنے پیغام میں لکھا:

“جے سومناتھ! یہاں آ کر خود کو خوش نصیب محسوس کر رہا ہوں، جب ہم دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے عقیدت مندوں کے لیے دروازے کھلنے کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔”

دوبارہ تعمیر شدہ سومناتھ مندرکے افتتاح کی 75ویں سالگرہ پر پون دھام سومناتھ آ کر ایک روحانی اور الہامی تجربہ حاصل ہوا۔ اس موقع پر مندر کے راستے میں بھگوان سومناتھ کے عقیدت مندوں کے جوش و جذبے اور بے پناہ ولولے کو دیکھ کر دل بے حد متاثر اور جذبات سے لبریز ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ آج وہ اس لمحے کو محسوس کر رہے ہیں جو بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر  راجندر پرساد نے دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے افتتاح کے وقت محسوس کیا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سومناتھ امرت مہوتسو کا یہ عقیدت بھرا ماحول ہر طرف ایک غیر معمولی توانائی اور روحانی کیفیت پیدا کر رہا ہے۔

سومناتھ مندر میں ہر گوشے میں بھکتی (عقیدت) کا احساس محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ہزاروں افراد اس موقع پر جمع ہوئے ہیں تاکہ دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے عقیدت مندوں کے لیے دروازے کھلنے کے 75 سال مکمل ہونے کو یادگار بنایا جا سکے۔یہ دن یقیناً بھارت کے تہذیبی سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

********

 

ش ح۔ش ت ۔ رض

U-6903

 


(ریلیز آئی ڈی: 2259747) وزیٹر کاؤنٹر : 7