وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آپریشن سندور – 88 گھنٹے کی یادگاری دوڑ  7 مئی تا 10 مئی 2026


اٹھاسی گھنٹے کی دوڑ میں فضائیہ، فوج اور شہری رضاکاروں میں سے 600 رنر کی شرکت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAY 2026 12:42PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے  7 مئی سے 10 مئی 2026 تک نئی دہلی میں 88 گھنٹوں پر مشتمل "آپریشن سندور کی یادگاری دوڑ" کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام اس کامیاب 88 گھنٹوں پر محیط فضائی آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا، جس میں ہندوستانی فضائیہ نے اپنی فیصلہ کن اور درست اسٹرائیکس کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوڑ میں ہندوستانی فضائیہ اور فوج کے تمام کمانڈ سے تعلق رکھنے والے کل 600 رنر نے شرکت کی۔

اس تقریب کاافتتاح  7 مئی 2026 کو رات 1:05 بجے انڈیا گیٹ سے ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن (اے او اے) نے کیا، جبکہ اس کا اختتام 10 مئی 2026 کو شام 5:00 بجے ایئر فورس اسٹیشن نئی دہلی (اے ایف این ڈی) پر چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) کے ہاتھوں پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ہوا۔

یہ رن 88 گھنٹوں پر مشتمل مسلسل ریلی کی شکل میں منعقد کی گئی، جس میں سول انتظامیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ شہری رضاکاروں نے بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔

رن کا راستہ دہلی کے اہم مقامات سے گزرا، جن میں انڈیا گیٹ، بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ مارگ، ایئر ہیڈکوارٹرز (وایو بھون)، نہرو پارک اور نیو موتی باغ روڈ شامل تھے اور  اس کا اختتام ایئر فورس اسٹیشن نئی دہلی پر ہوا۔

اس رن کا مقصد ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں میں باہمی ہم آہنگی اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ دینا اور عوامی رابطے کے ذریعے دفاعی افواج کی موجودگی اور کردار کو مزید اجاگر کرنا تھا۔

"آپریشن سندور کی یادگاری دوڑ" کا کامیاب انعقاد نہ صرف ہندوستانی فضائیہ کی آپریشن کی  تاریخ کے ایک اہم سنگ میل کو خراجِ تحسین تھی بلکہ عوامی شمولیت کے ذریعے بہترین ٹیم ورک اور فضائیہ کی اقدار کی عکاسی بھی کرتی  ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کے جاز بینڈ نے 10 مئی 2026 کو صبح 6:30 بجے سے 8:00 بجے تک نہرو پارک میں اس موقع سے متعلق خصوصی لائیو پرفارمنس بھی پیش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ش ع۔ن م۔

U-6902


(ریلیز آئی ڈی: 2259740) وزیٹر کاؤنٹر : 13