زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بہار میں لیچی بحران پر ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا


جناب شیوراج سنگھ کی ہدایات پر بہار میں لیچی کی فصل کے تحفظ کے لیے ماہر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی

سائنس دانوں، افسران اور ماہرین پر مشتمل ٹیم ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 MAY 2026 1:46PM by PIB Delhi

بہار میں لیچی کسانوں کو درپیش مشکلات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے زراعت ، کسانوں کی فلاح بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیوراج سنگھ چوہان نے لیچی اسٹنک بگ کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر فوری اور حساس مداخلت کا آغاز کیا ہے۔ کسانوں کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کے بعد  جناب چوہان نے ایک خصوصی ماہر ٹاسک فورس کی تشکیل کی ہدایت دی، جو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور تدارکی اقدامات سے متعلق سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ معاملہ 7 مئی کو سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فار سب ٹراپیکل ہارٹیکلچر، لکھنؤ میں منعقدہ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام کے دوران مرکزی وزیر زراعت کے سامنے اٹھایا گیا۔ کسانوں نے جناب چوہان کو لیچی اسٹنک بگ کے باعث لیچی کی فصلوں کو ہونے والے بڑے پیمانے پر نقصان کے بارے میں آگاہ کیا۔ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیر نے حکام کو ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے تحت نیشنل ریسرچ سینٹر آن لیچی، مظفرپور کی جانب سے 7 مئی کو جاری کردہ حکم کے مطابق، ٹاسک فورس لیچی اسٹنک بگ سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی، متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی، فصلوں کو ہونے والے نقصان کا سائنسی مطالعہ کرے گی اور کسانوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے فوری اور طویل مدتی اقدامات تجویز کرے گی۔

ٹاسک فورس کسانوں کے لیے ضروری ایڈوائزری اور توسیعی سرگرمیوں کی بھی سفارش کرے گی، اس کے علاوہ ریاستی اور مرکزی سطح پر درکار مداخلتوں کے بارے میں بھی تجاویز پیش کرے گی۔

حکم کے مطابق، مختلف اداروں کے سائنس دانوں، افسران اور ماہرین پر مشتمل ایک ماہر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ نیشنل ریسرچ سینٹر آن لیچی، مظفرپور کے ڈائریکٹر کو اس پینل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

ٹاسک فورس کے اراکین میں ڈائریکٹر آف ہارٹیکلچر کم بہار اسٹیٹ ہارٹیکلچر مشن، حکومت بہار کی جانب سے نامزد نمائندے؛ ڈائریکٹر آف پلانٹ پروٹیکشن، محکمہ زراعت، حکومت بہار کی جانب سے نامزد نمائندے؛ ڈاکٹر راجندر پرساد سینٹرل ایگریکلچرل یونیورسٹی، پوسا، سمستی پور کے ماہر حشرات کی جانب سے نامزد نمائندہ؛ بہار ایگریکلچرل یونیورسٹی، سبور، بھاگلپور کے پرنسپل سائنٹسٹ (اینٹومولوجی) کی جانب سے نامزد نمائندہ؛ اور مشن فار انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر کی جانب سے نامزد نمائندہ شامل ہیں۔

پینل میں آئی سی اے آر ریسرچ کمپلیکس فار ایسٹرن ریجن اور سینٹر فار ایگریکلچرل سسٹمز ریسرچ فار ہِل اینڈ پلیٹو ریجن، رانچی کے سائنس دان ڈاکٹر جے پال سنگھ چودھری؛ نیشنل بیورو آف ایگریکلچرل انسیکٹ ریسورسز، بنگلورو کے ڈاکٹر ایم سمپت کمار؛ آئی سی اے آر-نیشنل ریسرچ سینٹر آن لیچی، مظفرپور کی سائنس دان (اینٹومولوجی) ڈاکٹر اپسیتا سامل؛ اور پرنسپل سائنٹسٹ (اینٹومولوجی) ڈاکٹر ونود کمار بھی شامل ہیں، جو ٹاسک فورس کے رکن سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

حکم کے مطابق، ٹاسک فورس جلد ہی بہار کے لیچی پیدا کرنے والے اضلاع کے سب سے زیادہ متاثرہ بلاکس کا دورہ کرے گی۔ ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کو پیش کرے تاکہ بروقت ضروری کارروائی کی جا سکے۔

 

***

ش ح۔ ش ت۔ م الف

U. No- 6808


(ریلیز آئی ڈی: 2259052) وزیٹر کاؤنٹر : 13