ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے بجلی کے نظام کی اپ گریڈیشن اور پل کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 895.30 کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری دی


تقریبا671.72 کروڑ روپے کے کولکاتا میٹرو اپ گریڈ منصوبے کے تحت 7 نئے ٹریکشن سب اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور زیادہ فریکوئنسی و گنجائش میں اضافے کے لیے بجلی کے نظام کو 11 کے وی سے 33 کے وی تک اپ گریڈ کیا جائے گا

ان منظوریوں سے موجودہ 5 منٹ کے وقفے کو کم کرکے 2.5 منٹ کے میٹرو ہیڈوے کے اپ گریڈ کی راہ ہموار ہوگی، جس سے بڑھتی ہوئی مسافروں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے لائن کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا

تقریبا223.58 کروڑ روپے کے آدرہ برج منصوبے سے مال برداری کے اہم راستے اور صنعتی رابطہ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAY 2026 4:34PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے ریلوے پل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور میٹرو ریل کے لیے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے واسطے  895.30 کروڑ روپے مالیت کے اہم بنیادی ڈھانچہ اور گنجائش میں اضافے کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔

کولکاتا میٹرو پاور سسٹم اپ گریڈیشن

میٹرو ریل کی صلاحیت بڑھانے کی سمت اہم قدم کے طور پر کولکاتا میٹرو ریل کے شمال–جنوب راہداری کو مضبوط بنانے کے لیے 671.72 کروڑ روپے کے کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں درج ذیل منصوبے شامل ہیں:

  • 07 نئے ٹریکشن سب اسٹیشنز کی فراہمی، جس پر 291.06 کروڑ روپے کی  لاگت آئے گی۔
  • کولکاتا میٹرو ریلوے کے شمال–جنوب راہداری کے لیے کے ای ایس پی (ایسپلانیڈ میٹرو) سے کے ایم یو کے (کوی سبحاش – نیو گریا) تک معاون سب اسٹیشن (اے ایس ایس) اور ٹریکشن سب اسٹیشن (ٹی ایس ایس) نظام کی توسیع اور اپ گریڈیشن، نیز بلند سطحی حصوں میں کے این ٹی جے (نیتاجی میٹرو اسٹیشن) سے کے کے وی ایس (کوی سبھاش میٹرو اسٹیشن) تک بجلی فراہمی میں اضافہ، جس میں موجودہ 11 کے وی نظام کو 33 کے وی نظام میں اپ گریڈ کرنا بھی شامل ہے، اس منصوبے پر 380.66 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

کولکاتا میٹرو نظام کو 1980 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا، جو  ابتدائی طور پر تقریباً 5 منٹ کے وقفے سے ٹرین چلانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر اب زیادہ فریکوئنسی کے ساتھ ٹرین خدمات کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ اس منصوبے کی منظوری کے بعد کولکاتا میٹرو 2.5 منٹ کے وقفے سے ٹرین چلانے پر قادر  ہو جائے گی، جس سے لائن کی گنجائش اور سروس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

موجودہ سب اسٹیشن اور آلات اپنی اعلی ترین  گنجائش کی حد تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ اسپیئر پارٹس کی عدم دستیابی کے باعث دیکھ ریکھ میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ منظور شدہ اپ گریڈیشن سے قابلِ اعتماد بجلی فراہمی یقینی ہوگی، زیادہ فریکوئنسی سے ٹرین چلانے میں مدد ملے گی، اور مجموعی طور پر مسافروں کو بہتر خدمات فراہم ہوں گی۔

آدرہ ڈویژن میں پلوں  کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا منصوبہ

ریلوے نے223.58 کروڑ روپے مالیت کے ایک منصوبے کو منظوری دی ہے، جس کے تحت جنوبی مشرقی ریلوے کے تحت ایم ڈی کے ڈی–ڈی ایم اے (مدھوکنڈا–دامودر) سیکشن میں برج نمبر 520 اَپ اور 520 ڈاؤن (سب اسٹرکچر) کی تعمیر، اس سے متعلق یارڈ کی از سرِ نو ترتیب اور پل کے اطراف ٹریک کے تعمیری  کام انجام دیے جائیں گے۔

موجودہ دامودر پل (برج نمبر 520)، جو اَپ لائن کے لیے 1965 اور ڈاؤن لائن کے لیے 1903 میں تعمیر کیا گیا تھا، وہ کافی پرانا ہو چکا ہے اور اس میں ساختی کمزوریوں کے آثار نمایاں ہیں، جس کے باعث بنیاد اور ذیلی ڈھانچے کی از سرِ نو تعمیر ضروری ہو گئی ہے۔

یہ سیکشن آسنسول اور ٹاٹا نگر کے درمیان اہم ریلوے لنک ہے، جو ایک بڑے ڈی ایف سی فیڈر روٹ اور کوئلہ راہداری (سینی–پورولیا–آسنسول) کا حصہ ہے، اور یہاں 67 جی ایم ٹی کی بھاری ٹریفک آمدورفت ہوتی ہے۔ یہ منصوبہ تحفظ، اعتماد اور عملی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔

اس از سرِ نو ترقیاتی منصوبے سے درگاپور–آسنسول صنعتی خطے کی بڑی صنعتوں، جن میں آئی آئی ایس سی او پلانٹ، اے سی سی پلانٹ اور تھرمل پاور یونٹس شامل ہیں، ان  کو بھی ریلوے رابطے میں بہتری کے ذریعے فروغ ملنے کی توقع ہے۔

جدید، محفوظ اور اعلیٰ صلاحیت  والے ریلوے نظام کی جانب پیش قدمی

یہ منصوبے ہندوستانی ریلوے میں جدید کاری، تحفظ میں اضافہ اور گنجائش کی توسیع کی سمت میں  اہم قدم  شمار ہوتے ہیں۔ پل کا منصوبہ جہاں اہم مال برداری اور صنعتی رابطہ کو مضبوط کرے گا، وہیں میٹرو پاور اپ گریڈیشن کولکاتا میں زیادہ فریکوئنسی، بہتر اعتماد اور مسافروں کے لیے زیادہ معیاری سفری سہولت فراہم کرے گی۔

ہندوستانی ریلوے بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے، تاکہ محفوظ، مؤثر اور مستقبل رخی  ریلوے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

***

(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)

Urdu No-6577


(ریلیز آئی ڈی: 2257582) وزیٹر کاؤنٹر : 11