وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بدھ پورنیما کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی


وزیر اعظم نے ’اشٹانگک مارگ‘ کو اجاگر  کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشت ساجھا کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAY 2026 9:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم مودی نے آج بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر شہریوں کو نیک ترین خواہشات پیش کیں۔ بھگوان بدھ کے نظریات  کو پورا کرنے کے تئیں اپنی عہد بستگی کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کے خیالات  معاشرے میں خوشی اور یکجہتی کے جذبے کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے سبھی سے اس مبارک موقع پر بھگوان بدھ کی اقدار حیات کو اپنانے  کے عزم کا اعادہ کرنے کی اپیل کی جو امن، جذبہ ترحم اور خیرسگالی کے راستے پر چلنے کی ترغیب فراہم کرتی ہیں۔

اس موقع پر  سنسکرت سبھاشت ساجھا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ گوتم بدھ کے مطابق، جب ایک شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ  اس کے اندر یا باہر کوئی مستقل قائم بالذات ہستی نہیں ہے، اور وہ اشٹانگک مارگ ، یعنی صحیح نقطہ نظر، صحیح نیت اور صحیح طرز عمل اپنا لیتا ہے، تو وہ مصائب سے آزاد ہو جاتا ہے اور اعلیٰ سکون حاصل کرتا ہے۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں وزیر اعظم نے لکھا:

’’بدھ پورنیما کے موقع پر مبارکباد۔ بھگوان بدھ کے نظریات کو پورا کرنے کا ہمارا عزم بہت مضبوط ہے۔ خدا کرے کہ یہ نظریات ہمارے معاشرے میں مسرت اور یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کریں۔‘‘


 

’’تمام اہل وطن کو بدھ پورنیما کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ امن، جذبہ ترحم اور خیرسگالی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دینے والے اس مبارک موقع پر، آیئے بھگوان بدھ کی اقدارِ حیات کو اپنانے کے عزم کا اعادہ کریں۔‘‘

नान्तर्बहिश्च लोकेषु त्वात्मानं दृष्टवान् क्वचित्।
आष्टाङ्गिकेन मार्गेण परमां शान्तिमाययौ॥"

’’ گوتم بدھ کے مطابق، جب ایک شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ  اس کے اندر یا باہر کوئی مستقل قائم بالذات ہستی نہیں ہے، اور وہ اشٹانگک مارگ ، یعنی صحیح نقطہ نظر، صحیح نیت اور صحیح طرز عمل اپنا لیتا ہے، تو وہ مصائب سے آزاد ہو جاتا ہے اور اعلیٰ سکون حاصل کرتا ہے۔‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6532


(ریلیز آئی ڈی: 2257204) وزیٹر کاؤنٹر : 15