صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بدھ پورنیما کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 APR 2026 4:59PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بدھ پورنیما کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے: -

‘‘بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر ، میں تمام شہریوں اور دنیا بھر میں بھگوان بدھ کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔

یہ مقدس دن بھگوان بدھ کی زمین پر آمد، ان کی روشن خیالی اور مہاپری نروان جیسے تاریخی اور انقلابی واقعات کی یاد دلاتا ہے۔ ان کے رحم دلی، عدم تشدد، امن اور علم پر مبنی ابدی پیغامات ہمیشہ پوری انسانیت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ آج کے دور میں، جب دنیا متعدد چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے، بھگوان بدھ کی تعلیمات ہمیں امن، رواداری  اور باہمی ہم آہنگی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

اس مبارک موقع پر، آئیے ہم ان کے نظریات کو اپنانے اور ایک پُرامن، جامع اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا عزم کریں۔’’

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔

Click here to see President's Speec

************

 ش ح -ش آ -م ر

UR. No. 6514


(ریلیز آئی ڈی: 2257047) وزیٹر کاؤنٹر : 17