وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا پکھواڑہ کا جشن-وزارت ثقافت ملک گیر سطح پر صفائی اور آگاہی کی سرگرمیاں انجام دےگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 APR 2026 12:16PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارت ثقافت، 16 اپریل سے 30 اپریل 2026 تک “سوچھتا پکھواڑا” منا رہی ہے، جس کا مقصد سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک صاف اور سرسبز بھارت کے وژن کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

اس موقع پر وزارت کے تحت مختلف اداروں کی جانب سے پہلے ہی کئی سرگرمیوں کا آغاز کیاجا چکا ہے۔ افسران اور عملے کو سوچھتا کا حلف دلایا گیا، جس میں صفائی کے حوالے سے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔حلف دلانےکے دوران، شرکاء نے اس بات پر بھی بات چیت  کی کہ دوسروں کو اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی ترغیب کیسے دی جا سکتی ہے اور ایک صاف ستھرا ملک بنانے میں معاشرے کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ وزارتِ ثقافت میں صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق آگاہی کے لیے ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔

نیشنل لائبریری آف انڈیا نے بھی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، جن میں سوچھتا کا عہد دلانا، آگاہی پر مبنی مقابلے جیسے مضمون نویسی کے مقابلے اور اپنے احاطے میں صفائی مہمات شامل ہیں۔ اسی طرح نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمز اور اس کے ملک بھر میں موجود یونٹس نے بھی مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، جن میں سوچھتا کے لیےعہددلانے کی تقریبات، صفائی مہمات، آگاہی ریلیاں، کوئز، پینٹنگ مقابلے اور معاشرےکی مشغولیت پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصدلوگوں کے برتاؤ میں مثبت تبدیلی لانا اور پائیدار صفائی کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

وزارتِ ثقافت کے تحت کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں نے بھی اس پکھواڑے کے دوران مختلف سرگرمیوں کا ایک وسیع خاکہ  تیار کیا ہے، جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

  • تاریخی ورثوں ، میوزیم ، کیمپس ، عوامی مقامات اور ریور فرنٹ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر شرمدان اور صفائی مہمات
  • بڑے پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے سوچھتا ریلیاں ، پد یاترا ، واکاتھون اور جاگنگ کرتے ہوئے فضلے کو ٹھکانے لگانا(پلاگنگ) جیسی سرگرمیوں کا انعقاد۔
  • عوام میں صفائی ستھرائی کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے نکڑ ناٹک، ثقافتی پروگرام اور آگاہی مہمات کا انعقاد۔
  • ‘‘فضلہ سے دولت’’ اور ‘‘فضلہ سے فن" کو فروغ دینے کے لیے ری سائیکلنگ ، دوبارہ استعمال اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے والی ورکشاپ کا انعقاد۔
  • سمندر ی ساحلوں کی صفائی ، آبی ذخائر کی صفائی ، اور عوامی بیت الخلاء سمیت عوامی سہولیات کی دیکھ بھال جیسے خصوصی اقدامات۔
  • ‘‘ایک پودھا ماں کے نام’’ جیسے موضوعات کے تحت شجرکاری مہمات اور سبز اقدامات۔
  • طلباء ، عملے اور وزیٹرس کو شامل کرنے کے لیے مضمون نویسی ، کوئز ، پینٹنگ اور نعرہ لکھنے سمیت مقابلوں کا انعقاد۔
  • ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرنے اور ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کو فروغ دینے والی مہمات۔
  • اسکولوں ، مقامی اداروں اور میونسپل حکام کے تعاون سے معاشرے کی شمولیت کے لیے عوامی رابطے کےپروگرام۔
  • ثقافتی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے ساتھ صفائی کو جوڑنے والی ہیریٹیج واک ، لیکچرز اور ورکشاپ کا انعقاد۔

 

وکٹوریہ میموریل ہال، انڈین میوزیم، سالار جنگ میوزیم، نیشنل اسکول آف ڈرامہ، زونل کلچرل سینٹرز اور دیگر ادارے بھی اس پکھواڑے کے تحت یہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ وزارت کے تحت آنے والی دیگر تنظیمیں بھی داخلی سطح پر صفائی سے متعلق اقدامات کر رہی ہیں، جن میں پرانے ریکارڈزکا تصفیہ کرنا، فضلہ کوٹھکانےلگانے کے نظام کو بہتر بنانا، اور دفاتر کے احاطوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانا شامل ہے۔

اس مہم کا مقصد صرف ظاہری صفائی کو بہتر بنانا نہیں بلکہ شہریوں میں ذمہ داری کا مستقل احساس اور اجتماعی عمل کا جذبہ پیدا کرنا بھی ہے تاکہ بھارت کے ثقافتی ورثے کو صاف ستھرے اور پائیدار انداز میں محفوظ رکھا جا سکے۔

وزارتِ ثقافت تمام متعلقہ شراکت داروں، بشمول شہریوں، ثقافتی اداروں اور نوجوان تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سوچھتا پکھواڑا میں فعال طور پر حصہ لیں اور ایک صاف اور صحت مند بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

***

ش ح۔م ش ۔ ش ا

U NO: 6448


(ریلیز آئی ڈی: 2256555) وزیٹر کاؤنٹر : 14