وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ترقی کی بنیادی وجہ کو اجاگر کرنے والے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 APR 2026 8:11AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشتم شیئرکیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کسی بھی کام کے لیے سعی، ضبط نفس، کارکردگی، احتیاط، صبراور یادداشت اہم ہوتی ہے اورکسی بھی کام کو سوچ سمجھ کرآغاز کرنا ترقی کے بنیادی عوامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تحمل اور لگن کے ساتھ محنت غیر معمولی کامیابی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ قوم کی خوشحالی اور طاقت میں نئی توانائی پیدا کرتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا؛
"संयम और समर्पण के साथ किया गया परिश्रम अद्भुत सफलता दे सकता है। इससे राष्ट्र की समृद्धि और सामर्थ्य को भी एक नई ऊर्जा मिलती है।
उत्थानं संयमो दाक्ष्यमप्रमादो धृतिः स्मृतिः।
समीक्ष्य च समारम्भो विद्धिमूलं भवस्य तु॥"
سعی، ضبط نفس، مہارت، احتیاط، صبروتحمل، یادداشت اور کسی بھی کام کو غور و فکر کےساتھ شروع کرنا، یہ سب ترقی کے بنیادی عوامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع ۔ع ن)
U. No. 6381
(ریلیز آئی ڈی: 2256110)
وزیٹر کاؤنٹر : 8