وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بے لوث خدمت کےجذبے کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 APR 2026 12:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بے لوث خدمت کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھا شتم کا اشتراک کیا:
“छायामन्यस्य कुर्वन्ति तिष्ठन्ति स्वयमातपे।
फलान्यपि परार्थाय वृक्षाः सत्पुरुषा इव॥"
یہ سبھا شتم یہ پیغام دیتا ہے ،’’ درخت خود تیز دھوپ برداشت کرتے ہیں، لیکن دوسروں کو سایہ فراہم کرتے ہیں۔ ان کے پھل بھی دوسروں کے لیے ہوتے ہیں۔ درخت ان بے لوث اور نیک انسانوں کی مانند ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو راحت اور مدد پہنچاتے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی حقیقی طاقت اس کے شہریوں کے اندر موجود بے لوث خدمت کے جذبے میں مضمر ہے۔ یہی جذبہ لوگوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ترغیب دیتا ہے اور معاشرے کو مزید مضبوط، خوشحال اور ہمدرد بناتا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
’’ ملک کی اصل طاقت اس کے شہریوں کے اندر موجود بے لوث خدمت کے جذبے میں مضمر ہے۔ اس سے لوگ ایک دوسرے سے ترغیب حاصل کرتے ہیں ، ساتھ ہی ہمارا معاشرہ بھی مزیدخوشحال ہوتا ہے۔‘‘
छायामन्यस्य कुर्वन्ति तिष्ठन्ति स्वयमातपे।
फलान्यपि परार्थाय वृक्षाः सत्पुरुषा इव॥"
******
(ش ح ۔ م ش ۔ع ن)
U. No.6342
(ریلیز آئی ڈی: 2255838)
وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam