وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پروفیسر گوبردھن داس جی کی وزیر اعظم سے ملاقات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 APR 2026 12:31PM by PIB Delhi

پروفیسر گوبردھن داس جی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پروفیسر گوبردھن داس جی کی ذاتی زندگی کا سفر نہایت متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں پیش آنے والی ہر جدوجہد نے ان کے اس عزم کو مزید مضبوط کیا کہ وہ معاشرے کی خدمت کریں، اور یہی جذبہ ان کی عوامی صحت اور امیونولوجی کے شعبے میں خدمات میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر اپنے پیغام میں کہا:

‘‘آج صبح پروفیسر گوبردھن داس جی سے ملاقات ہوئی۔ ان کی ذاتی زندگی کا سفر نہایت متاثر کن ہے۔ زندگی کی ہر جدوجہد نے ان کے اس عزم کو مزید مضبوط کیا کہ وہ معاشرے کی خدمت کریں اور اسے تکالیف سے پاک بنانے میں کردار ادا کریں۔ یہ جذبہ ان کی عوامی صحت اور امیونولوجی میں خدمات میں واضح طور پر جھلکتا ہے۔ ان کا علمی کام اور تحقیق ہماری پالیسی سازی کے ڈھانچے کو مزید تقویت دے گا۔’’

@dasgobardhan


"আজ সকালে প্রফেসর গোবর্ধন দাস জির সঙ্গে সাক্ষা করলাম। তাঁর ব্যক্তি জীবনের গল্প অত্যন্ত অনুপ্রেরণাদায়ক। তাঁর প্রতিটি সংগ্রাম, সমাজকে সেবা এবং সমস্যামুক্ত করার প্রতি তাঁর অঙ্গীকারকে দৃঢ়তর করেছে। জনস্বাস্থ্য এবং ইমিউনোলজির ক্ষেত্রে তাঁর অবদানেও এর প্রতিফলন দেখা যায়। তাঁর সমৃদ্ধ কর্মকান্ড এবং পাণ্ডিত্য আমাদের নীতি-নির্ধারণী কাঠামোর ক্ষেত্রে গুরুত্বপূর্ণ অবদান রাখবে।"

@dasgobardhan
 

********

) ش ح ۔ م م۔ش ب ن)

U.No. 6343


(ریلیز آئی ڈی: 2255836) وزیٹر کاؤنٹر : 10