مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارتی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) نے ‘‘بھارت میں عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کی توسیع’’ کے موضوع پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیاہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 APR 2026 12:28PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آراے آئی) نے آج ‘‘بھارت میں عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کی توسیع’’ کے موضوع پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا ہے۔
یہ مشاورتی دستاویز موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیتی ہے، عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کے فروغ میں حائل چیلنجز کی نشاندہی کرتی ہے اور ملک بھر میں عوامی وائی فائی انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی کے لیے اقدامات پر فریقین سے آراء طلب کرتی ہے۔ اس دستاویز میں درج ذیل اہم پہلو شامل ہیں:
- دیگر ممالک میں عوامی وائی فائی کے نظام کا جائزہ اوربین الاقوامی تجربات اور عالمی بہترین طریقہ کار سے حاصل شدہ اسباق۔
- بھارت میں تعیناتی کے رجحانات اور مانگ کے پیٹرنز سمیت موجودہ عوامی وائی فائی کی صورتحال کا تجزیہ ۔
- ملک میں عوامی وائی فائی کی توسیع میں رکاوٹ بننے والے اہم مسائل اور چیلنجز کی نشاندہی۔
- مرکزی و ریاستی حکومتوں، مقامی اداروں، ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز)، انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) اور نجی اداروں کے کردار کا جائزہ تاکہ دیہی علاقوں، شہری مراکز اور زیادہ آمد و رفت والے مقامات پر قابلِ عمل عوامی وائی فائی ماڈلز تیار کیے جا سکیں۔
- اجازت ناموں، تصدیق ، رومنگ اور بلنگ نظام سے متعلق امور کا جائزہ جو بھارت کے عوامی وائی فائی ماحولیاتی نظام سے متعلق ہیں۔
- ایسے ممکنہ براہِ راست اور بالواسطہ آمدنی کے ماڈلز کا تجزیہ جو بھارت میں عوامی وائی فائی کے پائیدار نظام کو یقینی بنا سکیں۔
یہ مشاورتی دستاویز ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ فریقین سے تحریری آراء 25 مئی 2026 تک اور جوابی آراء (اگر ہوں) 8 جون 2026 تک طلب کی گئی ہیں۔
آراء الیکٹرانک شکل میں advbbpa@trai.gov.in پر بھیجی جا سکتی ہیں، جبکہ اس کی کاپی jtadvbbpa-1@trai.gov.in کو بھی ارسال کرنی ہوگی۔ مزید وضاحت یا معلومات کے لیے ٹی آر اے آئی (براڈ بینڈ اور پالیسی تجزیہ) کے مشیر ڈاکٹر عبد القیوم سے1120907757-91+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*****
(ش ح ۔ع ح۔ م ش)
U. No.6341
(ریلیز آئی ڈی: 2255834)
وزیٹر کاؤنٹر : 16