دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقیات کی وزارت نے مالی سال 27–2026 کے لیے سارس آجیویکا میلوں کے کیلنڈر کو حتمی شکل دی
سارس آجیویکا میلے اکتوبر 2026 سے فروری 2027 کے دوران گروگرم اور نئی دہلی میں منعقد کیے جائیں گے
प्रविष्टि तिथि:
24 APR 2026 1:19PM by PIB Delhi
دیہی ترقیات کی وزارت نے مالی سال 27–2026 کے لیے قومی سطح پر سارس آجیویکا میلوں کے کیلنڈر کوحتمی شکل دے دی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں دیہی روزگار، خواتین صنعت کاری اور روایتی دستکاری کو فروغ دینا ہے۔
منظور شدہ پروگرام کے مطابق، قومی دارالحکومتی خطے میں سارس کے تین بڑے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ سارس آجیویکا میلہ 2026 لیزر ویلی پارک، گروگرام میں 22 اکتوبر سے 6 نومبر 2026 (17 دن) تک منعقد ہوگا۔ اس کے بعد سارس فوڈ فیسٹیول 2026 سندر نرسری، نئی دہلی میں 21 نومبر سے 8 دسمبر 2026 (18 دن) تک منعقد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، سارس آجیویکا میلہ 2027 میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں یکم فروری سے 28 فروری 2027 (28 دن) تک منعقد ہوگا۔
سارس آجیویِکا میلے،دین دیال انتودیہ یوجنا- قومی دیہی روزگارمشن کے تحت منعقد ہونے والے اہم اور نمایاں پروگرام ہیں، جو دیہی اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی) اور کاریگاروں کو قومی سطح پر ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
دیہی کاروبار اور خواتین کو بااختیار بنانے کا پلیٹ فارم
یہ میلے ملک بھر سے اپنی مدد آپ گروپس (ایس ایچ جی) اراکین کو یکجا کرتے ہیں اور دیہی خواتین کو شہری صارفین سے براہِ راست رابطے کا موقع دیتے ہیں، جس سے ان کی آمدنی اور پہچان میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان میلوں میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین کاروباریوں کی شرکت متوقع ہوتی ہے جو ہینڈلوم، دستکاری، قدرتی و نامیاتی مصنوعات اور علاقائی پکوانوں سمیت متنوع علاقائی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔
مارکیٹ سے روابط کے ذریعے روزگار کو مستحکم بنانا
یہ پہل دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے براہ راست منڈی تک رسائی فراہم کرنے، ‘ووکل فار لوکل’ اور ‘آتم نربھر بھارت’ جیسے وژن کو فروغ دینے اور پیکیجنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔ تجارت کے علاوہ، یہ میلے بھارت کی ثقافتی تنوع کو بھی اجاگر کرتے ہیں، جہاں روایتی فنون، پکوان اور ثقافتی مظاہرے پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پہل جامع ترقی کو فروغ دیتے اور مقامی دستکاریوں کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مالی سال 27–2026 کا یہ کیلنڈر اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت دیہی برادریوں کے لیے منڈی پر مبنی روزگار کے مواقع بڑھانے اور خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ۔ع ن)
U. No. 6332
(रिलीज़ आईडी: 2255801)
आगंतुक पटल : 34