محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک ایسا ملک جو اپنے کارکنان کے وقار کی قدر کرتا ہے ، ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا: ڈاکٹر منڈاویا


لیبر کوڈز کے تحت ای ایس آئی سی اسپتالوں کے ذریعے سالانہ صحت کے معائنے کارکنان کے لیے احتیاطی صحت کی سہولیات کو یقینی بنائیں گے اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے: مرکزی وزیر

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے جموں و کشمیر کے اومپرا ، بدگام ، سری نگر میں پہلے ای ایس آئی سی اسپتال کا افتتاح کیا

یہ اسپتال براہِ راست 50,000 سے زائد کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کو فائدہ پہنچائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 APR 2026 1:06PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور و کھیل، ڈاکٹر منسکھ منڈاویانے آج جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے اومپورا میں 30 بستروں پر مشتمل ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس اقدام سے خطے میں کارکنان  اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صحت کی سہولیات اور سماجی تحفظ کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔نیا افتتاح کیا گیا یہ اسپتال وادیٔ کشمیر میں پہلا ای ایس آئی سی اسپتال ہے، جو اس خطے میں کارکنوں کی فلاح و بہبود کی خدمات کے پھیلاؤ میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

image001A2RY.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہاکہ “جو ملک اپنے کارکنوں کے وقار کو اہمیت دیتا ہے، وہ ترقی کی راہ  میں رکاوٹ نہیں بنتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی محنت کش طبقہ ہے جو اپنی انتھک محنت سے ملک کو آگے بڑھاتا ہے، اس لیے کارکنوں کی فلاح و بہبود کو حکومتی ترجیحات کے مرکز میں ہونا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ملک کے ہر کارکن کو وقار، تحفظ اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

image002NP78.jpg

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے مزید کہا کہ بھارت کی کارکنوں کی فلاح و بہبود سے وابستگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں انٹرنیشنل سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن نے بھارت کو “ایکسلیئنس اِن سوشل سیکیورٹی” ایوارڈ سے نوازا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سماجی تحفظ کی کوریج 2015 میں 19 فیصد تھی جو 2025 میں بڑھ کر 64.3 فیصد ہو گئی ہے۔

image0035C4B.jpg

گزشتہ سال نافذ کیے گئے چار لیبر کوڈز کے انقلابی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ان اصلاحات نے بھارت کے لیبر نظام کو جدید، زیادہ کارکن مرکوز، شفاف اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے لیبر کوڈز کارکنوں کے لیے کئی دیرینہ تحفظات کی ضمانت دیتے ہیں، جن میں سالانہ صحت کے معائنے، ، لازمی تقرری کے خطوط، اور کم از کم اجرت شامل ہیں۔ ای ایس آئی سی اسپتالوں کے ذریعے سالانہ صحت کے معائنے کی شق بیماریوں کی ابتدائی تشخیص کو ممکن بنائے گی، کارکنوں کے لیے احتیاطی صحت کی سہولیات کو یقینی بنائے گی اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔”

وزیر نے کہا کہ 1952 میں اپنے قیام کے بعد سے ای ایس آئی سی ملک میں کارکنوں کی فلاح و بہبود کے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک بن چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج یہ اسکیم بھارت بھر میں 3.84 کروڑ بیمہ شدہ افراد اور تقریباً 15 کروڑ مستفید افراد کو صحت کی سہولیات اور سماجی تحفظ فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ای ایس آئی سی کا آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے ساتھ انضمام  مستفید افراد کے لیے پینل میں شامل اسپتالوں میں کیش لیس علاج تک رسائی کو مزید وسعت دے رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے اومپورا میں اسپتال کی تعمیر میں حصہ لینے والے کارکنوں کو اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مرکزی زیرِ انتظام علاقے کے بیمہ شدہ افراد کو مختلف سماجی تحفظ کے فوائد بھی فراہم کیے۔

image004JQVG.jpg

image005DZHB.jpg

یہ اسپتال 165 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اسے 100 بستروں تک توسیع دینے کی گنجائش کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ اسپتال براہِ راست 50,000 سے زائد کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کو فائدہ پہنچائے گا۔جموں و کشمیر میں ای ایس آئی اسکیم کا آغاز 16 اکتوبر 1989 کو ہوا تھا، جس کے تحت اس وقت جموں، کٹھوا اور سری نگر میں تقریباً 7,000 کارکنان  کو کوریج حاصل تھی۔اس وقت ای ایس آئی اسکیم جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں نافذ ہے اور تقریباً 1,83,119 بیمہ شدہ افراد اور تقریباً 7,00,000 مستفید افراد کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس نظام کا انتظام جموں میں واقع ای ایس آئی سی کے علاقائی دفتر اور جموں و کشمیر ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس سوسائٹی (جے کے ای ایس آئی ایس) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

image0066KOG.jpg

افتتاحی تقریب میں وزارتِ محنت و روزگار، ای ایس آئی سی، مقامی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

****************************

ش ح۔ش آ۔ ش ب ن

 (U: 6264)


(ریلیز آئی ڈی: 2255313) وزیٹر کاؤنٹر : 13