قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی ، بھارت نے اڈیشہ کے میوربھنج ضلع کے کاک بند آشرم اسکول کے ہاسٹل میں باسی کھانا کھانے کے بعد ایک 12 سالہ طالب علم کی موت اور 100 سے زائدطلبہ کے بیمار ہونے کے واقعے کا از خود نوٹس لیا
اڈیشہ حکومت کے چیف سکریٹری اور میوربھنج کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے
یہ رپورٹ اس بات پر مشتمل ہوگی کہ کیس کی تفتیش کس مرحلے میں ہے اور متاثرہ افراد کی صحت کی کیا صورتحال ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 APR 2026 2:23PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے 14 اپریل 2026 کو اڈیشہ کے میوربھنج ضلع میں کاک بند آشرم اسکول کے ہاسٹل میں باسی کھانا کھانے کے بعد ایک 12 سالہ لڑکے کی موت اور 100 سے زائد افراد کے بیمار ہونے کی میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا۔اطلاعات کے مطابق، متاثرہ بچہ اسکول کا پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ یہ اسکول ریاستی حکومت کے ایس ٹی اور ایس سی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلایا جاتا ہے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ معلومات درست ہوں تو یہ متاثرہ افراد کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ اس لیے اس نے اڈیشہ حکومت کے چیف سیکریٹری اور ضلع میوربھنج کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر معاملے کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔یہ رپورٹ اس بات پر مشتمل ہوگی کہ تفتیش کس مرحلے میں ہے اور متاثرہ طلبہ کی صحت کی کیا صورتحال ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو 15 اپریل 2026 کو شائع ہوئی، تقریباً 67 طلبہ کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں بارِپدا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ 41 دیگر طلبہ کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔
****************
ش ح۔ش آ۔ ش ب ن
(U: 6258)
(ریلیز آئی ڈی: 2255265)
وزیٹر کاؤنٹر : 15