قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی ، بھارت نے اڈیشہ کے گجاپتی ضلع میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کا لوہے کا گیٹگرنے کے بعد دو طالبات کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا
اوڈیشہ حکومت کے چیف سکریٹری اور پولیس سپرنٹنڈنٹ گجاپتی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 APR 2026 12:58PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے 15 اپریل 2026 کو اڈیشہ کے گجاپتی ضلع میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کا لوہے کا گیٹ گرنے سے دو طالبات کی موت کی میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب لڑکیاں اسکول کے داخلی دروازے کے قریب کھیل رہی تھیں ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں ، تو متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں ۔ اس لیے کمیشن نے چیف سکریٹری ، حکومت اڈیشہ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، گجاپتی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
16 اپریل 2026 کی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلباء ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے تھے ۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔
..............................................
) ش ح –ض ر-ق ر)
U.No.6260
(ریلیز آئی ڈی: 2255258)
وزیٹر کاؤنٹر : 11