ریلوے کی وزارت
اسکریپ سے مسلسل آمدنی اور نان فئیر ریونیو میں بہتری کے باعث ریلوے نے مسافروں کے کرایوں میں اضافہ کیے بغیر اسٹیشنوں کے تجربے کو بہتر بنایا
بھارتی ریلوے نے مالی سال 2025–26 میں اسکریپ کی فروخت سے 6813.86 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی، جو کہ 6000 کروڑ روپے کے ہدف سے زیادہ ہے اور یہ کامیابی غیر استعمال شدہ اثاثوں کو بروئے کار لانے یا فروخت کرنے سے ممکن ہوئی
ڈیپوں، یارڈوں اور ورکشاپوں میں موجود اہم جگہ کو خالی کیا گیا، جس سے ریلوے مزید ماحول دوست بنا، اور ’’ری سائیکلنگ‘‘ اور فضلہ کم کرنے کے رجحان کو فروغ ملا
گزشتہ 5 برسوں میں 168 فیصد اضافے کے ساتھ ریلوے کا نان فئیر ریونیو تقریباً 290 کروڑ روپے سے بڑھ کر 777 کروڑ روپے سے زائد ہو گیا
120 جن اوشدھی کیندروں اور 22 پریمیم برانڈ آؤٹ لیٹس نے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر ترقی کی رفتار کو بڑھایا
صاف ستھرے اسٹیشن، جدید بنیادی ڈھانچہ، بہتر سہولیات اور مضبوط حفاظتی نظام مسافروں کے سفر کے تجربے کو مزید بہتر بنا رہے ہیں
نان فئیر ریونیو کے ذریعے مختلف زونز میں کو-ورکنگ ڈیجیٹل لاؤنجز، طبی مراکز، کثیر سطحی کار پارکنگ، گیمنگ زون وغیرہ تیار کیے جا رہے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 APR 2026 6:59PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے اسکریپ کی قدر میں اضافہ (مونیٹائزیشن) سے مسلسل آمدنی اور نان فئیر ریونیو کے ذرائع میں بتدریج اضافے کے ذریعے اپنی مالی مضبوطی کو مستحکم کر رہا ہے، جبکہ مسافروں کے کرایوں میں اضافہ کیے بغیر ان کے سفر کے تجربے کو بہتر بنا رہا ہے۔ غیر استعمال شدہ اثاثوں سے قدر حاصل کرنے اور کرایوں کے علاوہ جدید آمدنی کے ذرائع کو فروغ دے کر ریلوے اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ اسٹیشنوں کی سہولیات، صفائی، ڈیجیٹل خدمات اور مسافروں کی آسائشوں میں بہتری مالی طور پر پائیدار انداز میں حاصل ہو۔ یہ متوازن حکمتِ عملی مؤثر اثاثہ جاتی نظم و نسق، صارف مرکوز سرمایہ کاری اور ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقہ کار پر مبنی ہے، جو ایک زیادہ آرام دہ، جدید اور قابلِ اعتماد سفری تجربہ فراہم کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔
بھارتی ریلوے نے اسکریپ مونیٹائزیشن کی صلاحیت کو بروئے کار لایا
بھارتی ریلوے نے اسکریپ کی نکاسی میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے اور مالی سال 2025–26 میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ 6000 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں ریلوے نے 6813.86 کروڑ روپے کی اسکریپ فروخت درج کی، یوں مقررہ ہدف کو مؤثر انداز میں عبور کر لیا۔
یہ کامیابی گزشتہ مالی سال 2024–25 کی مضبوط کارکردگی کا تسلسل ہے، جس میں انڈین ریلوے نے 5400 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 6641.78 کروڑ روپے کی اسکریپ فروخت حاصل کر کے ہدف سے زیادہ کارکردگی دکھائی تھی۔
اسکریپ مونیٹائزیشن میں مسلسل پیش رفت انڈین ریلوے کے مؤثر اثاثہ جاتی نظم و نسق اور شفاف طریقۂ کار کی عکاسی کرتی ہے۔ ناقابلِ استعمال مواد کو منظم انداز میں ہٹا کر ادارہ نہ صرف غیر فعال اثاثوں سے قدر حاصل کر رہا ہے بلکہ ڈپوؤں، یارڈز اور ورکشاپس میں اہم جگہ بھی خالی کر رہا ہے۔
یہ اقدام ماحولیاتی پائیداری میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ اس سے ری سائیکلنگ کو فروغ ملتا ہے اور فضلے کے جمع ہونے میں کمی آتی ہے۔
غیر کرایہ آمدنی ریلوے کو مستحکم بناتے ہوئے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنا رہا ہے
نان فئیر ریونیو (این ایف آر) انڈین ریلوے کی مالی پائیداری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے، جس سے پورے نیٹ ورک میں مسافروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسٹیشنوں کی نئی ترقیِ، اشتہارات، ریلوے اثاثوں کے تجارتی استعمال اور دیگر جدید اقدامات کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی مسافروں کے کرایوں اور مال برداری کی آمدنی پر حد سے زیادہ انحصار کو کم کرتی ہے۔ اس اضافی آمدنی کے ذریعے انڈین ریلوے جدید بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، اسٹیشن سہولیات کی بہتری، صفائی کے معیار میں اضافہ، مسافروں کی سہولیات میں توسیع، ڈیجیٹل خدمات کی ترقی اور بہتر ٹرینوں و حفاظتی نظام کے نفاذ کو ممکن بناتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسافروں کو زیادہ آرام دہ، سہل اور قابلِ اعتماد سفری تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
نان فئیر ریونیو میں مسلسل اضافہ جو مالی سال 2021–22 میں تقریباً 290 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2025–26 میں 777.76 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، ایک مضبوط ترقیاتی رجحان کو ظاہر کرتا ہے، جو پانچ برسوں میں تقریباً 168 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ مالی سال 2025–26 کے لیے 720.85 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جسے عبور کرتے ہوئے حقیقی آمدنی 777.76 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، یعنی تقریباً 107.9 فیصد حصول۔ اس کے مقابلے میں مالی سال 2024–25 میں یہ آمدنی 686.86 کروڑ روپے تھی۔ یہ رجحان اس بات کو واضح کرتا ہے کہ حکمتِ عملی کے تحت مونیٹائزیشن اقدامات انڈین ریلوے کی مالی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں بڑھتی ہوئی اہمیت رکھتے ہیں۔
اس ضمن میں درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
پریمیم برانڈ آؤٹ لیٹس
زونل ریلوے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کمپنی کی ملکیت میں سنگل برانڈ پریمیم آؤٹ لیٹس قائم کرنے کے لیے معاہدے کیے جائیں، تاکہ غیر کرایہ آمدنی میں اضافہ ہو۔ اس پالیسی کے تحت ریلوے نے کچھ جدید برانڈڈ آؤٹ لیٹس قائم کیے ہیں اور اسی طرز پر مزید برانڈڈ اسٹورز بھی کھولے جائیں گے تاکہ مسافروں کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس وقت انڈین ریلوے کے مختلف حصوں میں نان فئیر ریونیو کے تحت 22 پریمیم برانڈز کو الاٹ کیا جا چکا ہے۔
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کیز) کا قیام
ریلوے اسٹیشنوں سے گزرنے والے مسافروں کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے مقصد سے انڈین ریلوے نے 50 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کیز) کے قیام کے لیے ایک پالیسی فریم ورک تیار کر کے نافذ کیا۔ یہ جن اوشدھی مراکز دوا سازی اور طبی آلات سے متعلق بھارتی بیورو کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں۔
12 مارچ 2024 کو معزز وزیرِ اعظم نے ان تمام 50 پی بی جے کی مراکز کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کی کامیابی کے پیشِ نظر اور فلاحی اسکیم کو مزید وسعت دینے کے لیے انڈین ریلوے میں مزید 100 پی ایم بی جے کی مراکز قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ان اضافی 100 مراکز میں سے 18 پی ایم بی جے کے ایس کا افتتاح 13 نومبر 2024 کو معزز وزیرِ اعظم نے کیا۔
اب تک انڈین ریلوے میں مجموعی 150 میں سے 120 پی ایم بی جے کیز مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔ مزید توسیع کو تیز کرنے کے لیے پی ایم بی جے کے مراکز کے قیام کا اختیار زونل ریلوے کے جنرل مینیجرز کو سونپ دیا گیا ہے تاکہ اس اسکیم کو تیزی سے فروغ دیا جا سکے، زیادہ آمدنی حاصل ہو اور ساتھ ہی مسافروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔
زونل ریلوے کی نمایاں پہلیں
ریلوے نے مسلسل کوششیں کی ہیں کہ جدید اور مؤثر اقدامات کے ذریعے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنایا جائے اور نان فئیر ریونیو (این ایف آر) میں اضافہ کیا جائے۔
ان میں سے چند نمایاں اقدامات درج ذیل ہیں: ملٹی لیول کار پارکنگ، میڈیکل کیئر سینٹر، نرسنگ پوڈز، ویگن صفائی کے معاہدے، ای-وہیل چیئر کی بامعاوضہ سہولت، ہیلتھ کیوسک، گیمنگ زون، پلاسٹک بوتل کرشنگ مشین، پلیٹ فارم برانڈنگ، خالی جگہوں کا مسافروں کی سہولت اور عوامی خدمات کے لیے استعمال وغیرہ۔
مغربی ریلوے کی جانب سے ایک نئی جدت کے طور پر پریمیم کو-ورکنگ اسپیس/ڈیجیٹل لاؤنج کا تصور پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس میں تیز رفتار وائی فائی، ورک اسٹیشنز، چارجنگ پوائنٹس، کانفرنس کی سہولیات اور آرام دہ نشستیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پرنٹنگ، اسکیننگ، ریفریشمنٹس اور لچکدار استعمالی منصوبے جیسے فی گھنٹہ ورک اسپیس اور پیکیج سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام ریلوے اسٹیشنوں پر جدید، آرام دہ اور کارآمد انتظار کے تجربے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایسے مؤثر اقدامات کو دیگر زونل ریلوے تک پھیلانے کے لیے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یہ تمام اقدامات ایک جانب انڈین ریلوے کے نان فئیر ریونیو میں اضافہ کر رہے ہیں اور دوسری جانب مسافروں کو زیادہ سہل، آرام دہ اور بہتر سفری تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6048
(ریلیز آئی ڈی: 2253582)
وزیٹر کاؤنٹر : 14