وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے قوم سے اپنے خطاب کی جھلکیاں مشترک کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 APR 2026 11:55PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں جناب مودی نے کہا:
’’خواتین کے لیے ریزرویشن کی مخالفت کرکے اپوزیشن جماعتوں نے آئین سازوں کے جذبات کی توہین کی ہے۔ ملک کی ناری شکتی کے وقار اور خودداری پر ضرب لگانے والے اب ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے غصے سے بچ نہیں سکیں گے۔‘‘
’’ناری شکتی وندن ادھینیم سے متعلق یہ ترمیم بھارت کی خواتین کو نئی اُڑان دینے کا ایک عظیم مقصد تھی۔ لیکن کانگریس، ٹی ایم سی، سماجوادی پارٹی اور ڈی ایم کے جیسی جماعتوں نے اسے ابتدا ہی میں ختم کر دیا۔‘‘
مجھے ذاتی طور پر یہ امید تھی کہ خواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر کانگریس اپنے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرے گی، لیکن اس نے ایک بار پھر یہ موقع ضائع کر دیا۔
’’ناری شکتی وندن ایکٹ کی مخالفت کی ایک بڑی وجہ خاندانی سیاست کرنے والی جماعتوں کا خوف ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر خواتین بااختیار ہو گئیں تو ان کی قیادت خطرے میں پڑ جائے گی۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6034
(ریلیز آئی ڈی: 2253479)
وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam