امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرِ داخلہ و وزیرِ تعاون جناب امِت شاہ نے سکھوں کے دوسرے گرو، شری گرو انگد دیو جی کے پرکاش پورب کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی ہے
گرو انگد دیو جی نے خدمت، بھگتی اور سماجی اصلاح کو اپنی زندگی کے بنیادی ستون بنایا
انہوں نے گورمکھی رسم الخط کی ترویج کے ذریعے سکھ مت کو فروغ دیا اور لنگر کی روایت کے ذریعے برابری اور اتحاد کا پیغام عام کیا
ان کی تعلیمات آج بھی ہمیں سچائی، لگن اور انسانیت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 APR 2026 11:06AM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ تعاون جناب امِت شاہ نے سکھوں کے دوسرے گرو، شری گرو انگد دیو جی کے پرکاش پورب کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں، مرکزی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ تعاون جناب امِت شاہ نے کہا کہ گرو انگد دیو جی نے خدمت، بھگتی اور سماجی اصلاح کو اپنی زندگی کے بنیادی ستون بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گرو انگد دیو جی نے گورمکھی رسم الخط کی ترقی کے ذریعے سکھ مت کو فروغ دیا اور لنگر کی روایت کے ذریعے برابری اور اتحاد کا پیغام عام کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ گرو انگد دیو جی کی تعلیمات آج بھی ہمیں سچائی، لگن اور انسانیت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5998
(ریلیز آئی ڈی: 2253210)
وزیٹر کاؤنٹر : 13