وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں مالی خفیہ معلومات سے متعلق یونٹ  اور پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منی لانڈرنگ اور مالی جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 APR 2026 1:21PM by PIB Delhi

 یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو بھارت میں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم کے خلاف جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ہے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔

اس ایم او یو پر دستخط ایف آئی او-آئی این ڈی کےڈائریکٹر جناب امت موہن گوول اور پی ایف آر ڈی اے کے کل وقتی رکن جناب رندیپ سنگھ جگپال نے کیے، جبکہ اس موقع پر پی ایف آر ڈی اے کے چیئرمین جناب شیو سبرا منین رامَن بھی موجود تھے۔

اس مفاہمت کا مقصد دونوں اداروں کو ریگولیٹڈ/رپورٹنگ اداروں کے لیے آگاہی اور تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے قابل بنانا ہے، خاص طور پر پی ایف آر ڈی اے کے زیرِ نگرانی اداروں میں اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف (سی ایف ٹی) صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ مزید یہ کہ دونوں فریق بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے ہر تین ماہ بعد اجلاس منعقد کریں گے۔

ہر فریق اس ایم او یو کے تحت ایک نوڈل افسر اور ایک متبادل نوڈل افسر نامزد کرے گا تاکہ دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔ یہ مفاہمت ایگمونٹ اصولوں کے مطابق غیر ملکی ایف آئی اوکے ساتھ معلومات کے تبادلے میں بھی معاون ہوگی۔

اس تعاون میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت (ایم ایل/ ٹی ایف) سے متعلق خطرات اور کمزوریوں کا جائزہ، مشکوک مالی لین دین کے لیے انتباہی اشاروں کی نشاندہی اور ان کی ترسیل، اور پی ایم ا یل ا ے، پی ایم ا یل قواعد اور پی ایف آر ڈی اے رہنما خطوط کے تحت رپورٹنگ اداروں کی تعمیل کی نگرانی بھی شامل ہوگی۔

فنانشل انٹیلیجنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو-آئی این ڈی) کے بارے میں:

ایف آئی او-آئی این ڈی ایک مرکزی قومی ادارہ ہے جو مشکوک مالی لین دین سے متعلق معلومات حاصل کرنے، ان پر کارروائی، تجزیہ اور ترسیل کرنے اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کوششوں کو مربوط کرنے کا ذمہ دار ہے۔

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے)

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) بھارت میں پنشن کے شعبے کی ضابطہ کاری، ترقی اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ایک قانونی انضباطی ادارہ ہے، جسے پی ایف آر ڈی اے ایکٹ 2013 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس کے دائرہ کار میں نیشنل پنشن سسٹم اور اٹل پنشن یوجنا شامل ہیں۔ پی ایف آر ڈی اے پنشن فنڈز، مرکزی ریکارڈ رکھنے والی ایجنسیوں، ٹرسٹیز، ایگریگیٹرز اور پوائنٹس آف پریزنس جیسے درمیانی اداروں کے لیے ایک جامع انضباطی اور نگراں فریم ورک فراہم کرتا ہے تاکہ پنشن نظام کا منظم اور مستحکم فروغ یقینی بنایا جا سکے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔

*****

(ش ح۔ع ح ۔ ف ر)

Urdu-5900

  


(ریلیز آئی ڈی: 2252634) وزیٹر کاؤنٹر : 20