کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے جی سی سی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب جیسم محمد البداوی کے ساتھ میٹنگ کی


بھارت-جی سی سی نے علاقائی استحکام اور سپلائی چین کی لچک کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 7:22PM by PIB Delhi

کامرس  اور صنعت کےمرکزی وزیر جناب  پیوش گوئل نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل، عزت مآب جیسم محمد البداوی کے ساتھ ایک ورچوئل ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، جناب پیوش گوئل نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں اعلان کردہ جنگ بندی پائیدار ثابت ہوگی اور دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے بھارت کے اس بنیادی موقف اعادہ کیا کہ اختلافات کو صرف باہمی مکالمے کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

وزیر نے بھارت اور جی سی سی کے درمیان مضبوط عوامی روابط کو یاد کیا جو خطے کے ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی اور تجارتی تعلقات کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جی سی سی ایک متحد کرنے والی قوت کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے جی سی سی ممالک کے ساتھ بھارت کی یکجہتی کا اظہار بھی کیا اور ضروری غذائی اشیاء کی ترسیل میں درپیش کسی بھی سپلائی چین کے مسائل سے نمٹنے کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔ مزید برآں، انہوں نے لاجسٹکس کو مضبوط بنانے اور متبادل راستوں کی تلاش کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا تاکہ استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

دونوں فریقوں نے ہموار تجارتی بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات نے تعاون اور باہمی تعاون  کے جذبے کے ساتھ بھارت-جی سی سی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

************

ش ح۔ش آ۔ ج ا

 (U: 5891)


(ریلیز آئی ڈی: 2252483) وزیٹر کاؤنٹر : 12