بھارتی چناؤ کمیشن
ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات، 2026
ووٹروں کی معلوماتی پرچیوں کی تقسیم کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 APR 2026 4:38PM by PIB Delhi
- الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے تمل ناڈو اور مغربی بنگال (مرحلہ اوّل) کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لیے ووٹر انفارمیشن سلپس (وی آئی ایس) کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے، جہاں 23 اپریل 2026 (جمعرات) کو ووٹنگ ہوگی۔
- وی آئی ایس میں ووٹر کی تفصیلات، پولنگ اسٹیشن کا مقام، ووٹنگ کی تاریخ اور وقت، پولنگ اسٹیشن کے نقشے کی جھلک اور پولنگ کے دن کے لیے ہدایات (کیا کریں اور کیا نہ کریں) شامل ہوتی ہیں۔ اس میں ایک کیو آر کوڈ بھی ہوتا ہے جو ووٹر کی معلومات کو تیزی سے تلاش اور تصدیق کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وی آئی ایس سے پولنگ اسٹیشنوں پر بھیڑ کم کرنے اور ووٹنگ کے عمل کو تیز بنانے میں مدد ملتی ہے۔
- یہ قابل ذکر ہے کہ کمیشن نے ایک اقدام کے تحت وی آئی ایس کو زیادہ واضح اور قابل فہم بنانے کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔ اسی کے مطابق، ووٹر کا پارٹ نمبر اور سیریل نمبر وی آئی ایس پر واضح طور پر درج کیا گیا ہے تاکہ شناخت اور استعمال میں آسانی ہو۔
- وی آئی ایس متعلقہ بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) کی جانب سے گھر گھر جا کر ذاتی طور پر ووٹروں میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس عمل کو ووٹنگ کے دن سے کم از کم 5 دن پہلے مکمل کیا جائے گا۔
- وی آئی ایس کو زیادہ قابلِ رسائی اور صارف دوست بنانے کے لیے کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ انہیں اسی زبان میں جاری کیا جائے جس زبان میں متعلقہ اسمبلی حلقے کی ووٹر فہرست شائع ہوتی ہے۔
- معذور افراد، خصوصاً بصارت سے محروم ووٹروں کی فعال شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، بریل خصوصیات کے ساتھ قابلِ رسائی ووٹر انفارمیشن سلپس (اے وی آئی ایس) بھی جاری کی جا رہی ہیں، جو عام وی آئی ایس کے علاوہ فراہم ہوں گی۔
- بی ایل اے/امیدوار یا ان کے نمائندے وی آئی ایس کی تقسیم کے دوران بی ایل اوز کے ساتھ جا سکتے ہیں۔
- وی آئی ایس کی غیر مجاز تقسیم یا اس کا قبضہ، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 (آر پی ایکٹ) اور بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کی خلاف ورزی تصور ہوگا، جس پر قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
- یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ووٹر انفارمیشن سلپ ووٹ ڈالنے کے لیے بطور واحد شناختی دستاویز قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے ای پی آئی سی (ایپک)کے علاوہ مجاز 12 شناختی دستاویزات میں سے کسی ایک کا استعمال کرنا ہوگا۔
****
ش ح۔ م م۔ص ج
U. No. 5868
(ریلیز آئی ڈی: 2252303)
وزیٹر کاؤنٹر : 18