شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
پیر یڈک لبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کا ماہانہ بلیٹن
شہری لیبر فورس پارٹیسیپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) اور شہری ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) میں مجموعی طور پر استحکام
خواتین کی دیہی بے روزگاری کی شرح (یو آر) تقریباً اسی سطح پر برقرار رہی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 APR 2026 4:00PM by PIB Delhi
|
جائزہ:
- مجموعی ایل ایف پی آر (15 سال سے زائد عمر) مارچ 2026 میں 55.4 فیصد رہی، جبکہ فروری 2026 میں یہ 55.9 فیصد تھی۔
- خواتین کا ایل ایف پی آر (15 سال سے زائد عمر) مارچ 2026 میں 34.4 فیصد تخمینہ لگایا گیا؛ فروری 2026 (35.3 فیصد) کے مقابلے میں معمولی کمی واقع ہوئی۔
- مجموعی ڈلیو پی آر (15 سال سے زائد عمر)مارچ 2026 میں 52.6 فیصد رہی۔
- شہری ڈبلیو پی آر(15 سال سے زائد عمر)مارچ 2026 میں مرد اور خواتین دونوں کے لیے مجموعی طور پر مستحکم رہی۔
- مجموعی بے روزگاری کی شرح (15 سال سے زائد عمر) مارچ 2026 میں 5.1 فیصد تخمینہ لگائی گئی۔
|
تعارف
شماریات و پروگرام پر عملدرآمد کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) کے این ایس او کی طرف سے کرایا جانے والا پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، آبادی کی سرگرمیوں میں شمولیت اور روزگار و بے روزگاری کے حالات پر ڈیٹا کا بنیادی ذریعہ ہے۔پی ایل ایف ایس سروے کے طریقۂ کار میں جنوری 2025 سے تبدیلی کی گئی ہے تاکہ ملک کے لیے لیبر فورس کے اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کیے جا سکیں۔
پی ایل ایف ایس کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی شکل میں جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ کرنٹ ویکلی اسٹیٹس (سی ڈبلیو ایس) کے طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر اہم لیبر مارکیٹ اشاریوں، یعنی لیبر فورس پارٹیسیپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر)، ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح (یو آر) کے تخمینے پیش کرتا ہے۔
اپریل 2025 سے فروری 2026 تک کے ماہانہ بلیٹن پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ مارچ 2026 کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلے کی بارہویں کڑی ہے۔
سی ڈبلیو ایس کے مطابق 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے اہم نتائج:
- شہری لیبر فورس پارٹیسیپیشن ریٹ (ایل پی ایف آر) کا رجحان مستحکم ہے:
مارچ 2026 میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی ایل ایف پی آر 55.4 فیصد رپورٹ کیا گیا۔ مارچ 2026 میں دیہی ایل ایف پی آر 58.0 فیصد تھا، جبکہ فروری 2026 میں یہ 58.7 فیصد تھا، جبکہ اس عرصے کے دوران شہری ایل ایف پی آر تقریباً مستحکم رہا۔
|
مارچ، 2026 میں اربن ایل ایف پی آر میں 50.3 فیصد پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
|
- مجموعی طور پر خواتین لیبر فورس کی شرکت میں معمولی کمی آئی:
مارچ، 2026 میں خواتین کی لیبر فورس شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) 34.4 فیصد بتائی گئی، جو فروری 2026 میں 35.3 فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں خواتین کی ایل ایف پی آر مارچ 2026 میں 38.9 فیصد پائی گئی، جب کہ ماہ کے دوران شہری علاقوں میں یہی شرح 25.2 فیصد رہی۔
|
مارچ، 2026 میں لیبر فورس میں خواتین کی شرکت 34.4 فیصد بتائی گئی۔
|
- شہری ڈبلیو پی آر کی سطح مستحکم رہی:
مارچ، 2026 میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں ورکرز پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) شہری علاقوں میں وسیع پیمانے پر مستحکم رہی۔ مارچ، 2026 میں مجموعی طور پر ڈبلیو پی آر کا تخمینہ 52.6 فیصد لگایا گیا تھا۔ دیہی علاقوں میں، ڈبلیو پی آر مارچ 2026 میں 55.5 فیصد رہی، جبکہ فروری میں ڈبلیو پی آر 2026 کے مقابلے میں 2026 فیصد تھی۔ مارچ، 2026 میں شہری علاقوں میں 46.8 فیصد رہی، جو فروری 2026 میں 47.0 فیصد تھی۔
|
اربن ڈبلیو پی آر مارچ 2026 میں مستحکم رہی
|
- بے روزگاری کی شرح (یو آر)میں معمولی اضافہ ہوا:
15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں یو آر فروری 2026 میں 4.9فیصد سے مارچ 2026 میں قدرے بڑھ کر 5.1فیصد ہو گیا جو بنیادی طور پر شہری یو آر پر مبنی تھا جو فروری 2026 میں 6.6فیصد سے بڑھ کر مارچ 2026 میں 6.8فیصد ہو گیا۔
|
مارچ، 2026 میں مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد رہی
|
- دیہی علاقوں میں خواتین کا یو آر تقریباً مستحکم رہتا ہے:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی دیہی خواتین میں، مارچ، 2026 میں یو آر تقریباً مستحکم رہا ، جبکہ اسی عمر کے گروپ میں مردوں کا یو آر فروری، 2026 کے مقابلے مارچ، 2026 میں معمولی طور پر زیادہ تھا۔
|
مارچ 2026 میں دیہی علاقوں میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح مستحکم رہی
|
|
کل ہند سطح پر، ماہانہ تخمینہ سروے میں شامل 3,75,262 افراد کی کل تعداد سے جمع کی گئی معلومات پر مبنی ہے۔
|
|
دیہی علاقوں میں سروے میں شامل کیے گئے افراد
2,13,984
|
شہری علاقوں میں سروےمیں شامل کیے گئے افراد
1,61,278
|
|
ماہانہ بلیٹن برائے مارچ، 2026 وزارت کی ویب سائٹ ( https://www.mospi.gov.in ) پر دستیاب ہے۔
|
ایم او ایس پی آئی پبلیکیشنز/رپورٹس تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔
|
********
ش ح۔ ک ح۔ن ع
U. No.5862
(ریلیز آئی ڈی: 2252296)
وزیٹر کاؤنٹر : 7