وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے نوسینابھون میں بحریہ کےکمانڈروں کی کانفرنس-2026کے پہلے ایڈیشن کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 APR 2026 10:22AM by PIB Delhi

دہلی کے نوسینا بھون میں 14؍اپریل 2026 کوہندوستانی بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس01/2026 کا آغاز ہوا،جس میں ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، چیف آف دی نیول اسٹاف نے افتتاحی خطاب کیا۔ اس موقع پر بحریہ کی سینئر قیادت، بیرون مقام آپریشنل اور ایریا کمانڈروں اور کمانڈ ہیڈکوارٹروں و بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کے عملے نے شرکت کی۔

سی این ایس نے ہندوستان کے بحری مفادات کے تحفظ میں بحریہ کی کامیابیوں کو سراہا، جن میں مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کے دوران توانائی کی سلامتی کا تحفظ، آپریشنز کی بڑھتی ہوئی رفتار اور بین خدماتی ہم آہنگی میں بہتری شامل ہے۔ انہوں نے جنگی تیاری پر مسلسل توجہ مرکوز کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپناکر مستقبل کے لیے ایک تیار فورس تشکیل دینے پر زور دیا۔

سی این ایس نے بحر ہند کے خطے اور اس سے باہر ہندوستانی بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات میں دوست ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فعال روابط اور ایک مربوط و قابل اعتماد حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

کانفرنس کے دوران آپریشنل امور، مشترکہ کارروائیوں، صلاحیتوں میں اضافہ (سمندری اور زمینی دونوں سطح پر)، مرمت و دیکھ بھال، کثیر الجہتی حفاظتی اقدامات، تربیت، غیر ملکی تعاون، انسانی وسائل کے مسائل، جدت اور خود انحصاری جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے خطاب کرتے ہوئے بحری کمانڈروں  کے سامنے بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی نظام پر اظہار خیال کیا اور انہیں جنگ کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت، بشمول معاشی اور تکنیکی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی۔

****

ش ح۔ م ع ن۔ خ م

U. No. 5845


(ریلیز آئی ڈی: 2252146) وزیٹر کاؤنٹر : 23