نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ میں خواتین کی موجودگی بھارت کی جمہوریت کی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہے: ڈاکٹر مانڈوِیا


مائی بھارت ویمن یوتھ پارلیمنٹ میں ناری شکتی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوئی

مرکزی وزیر نے ناری شکتی وندن ادھینیم کو انقلابی اصلاح کے طور پر اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 APR 2026 8:15PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ماتحت میرا یوتھ بھارت (مائی بھارت)  نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس میں ’’ناری شکتی: وکست بھارت کی آواز- مبنی بر شمولیت جمہوریت کو مضبوط بنانا‘‘ کے موضوع پر ویمن یوتھ پارلیمنٹ کا اہتما م کیا۔ پروگرام کا آغاز وندے ماترم گاکر کیا گیا، جس نے تقریب کے ماحول میں حب الوطنی کے جذبے کا رنگ بھر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FEMJ.jpg

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے مہمان ذی وقار کے طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے پارلیمنٹ میں خواتین کے تغیراتی کردار پر روشنی ڈالی، اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ہندوستانی جمہوریت نے خواتین کو ایوان صدر سمیت اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع حکومت ملک کی ترقی کو تقویت دیتی ہے۔ ناری شکتی وندن ادھینیم پر 16 سے 18 اپریل تک ہونے والے آئندہ خصوصی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے مقننہ میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کو یقینی بنانے میں اس کی تاریخی اہمیت پر زور دیا اور اسے وکست بھارت کے وژن کے مطابق، ایک حقیقی جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کے حصول کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CUG4.jpg

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، دہلی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب وجندر گپتا نے زور دیتے ہوئے کہا، ’’خواتین تعمیر ملک کی بنیاد ہیں۔ سیاست میں ان کی شرکت پالیسیوں کو زیادہ حساس، جامع اور موثر بناتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ خواتین فیصلہ سازی میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ بااختیار خواتین معاشرے میں توازن، انصاف اور ترقی کو یقینی بناتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کریں گی۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XR1Z.jpg

یہ تقریب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ناری شکتی کے جذبے کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ویمن یوتھ پارلیمنٹ کا مقصد خواتین کو اپنے خیالات کے اظہار، جمہوری عمل کو سمجھنے اور پالیسی پر بحث و مباحثے میں فعال طور پر تعاون دینے کے لیے ایک فعال پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

اس پروگرام میں 500 سے زائد خواتین کی شرکت ملاحظہ کی گئی۔ ان میں ، 37 نوجوان شرکا ء کا تعلق دہلی اور اتراکھنڈ سے تھا جنہوں نے مختلف وزارتوں کی نمائندگی کی اور منظم تمثیلی یوتھ پارلیمنٹ میں فعال طور پر حصہ لیا۔ شرکاء نے ’’ناری شکتی وندن ادھینیم‘‘ پر اپنے نظریات پیش کیے، اور خواتین کی شرکت، قیادت اور مبنی بر شمولیت حکمرانی پر زور دیا۔ دیگر معزز مہمانان میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ایڈشنل سکریٹری جناب نتیش کمار مشرا؛ مائی بھارت کی سی ای او ڈاکٹر پرینکا شکلا؛ اور شری رام کالج آف کامرس کی پرنسپل پروفیسر سمرت کور شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G64M.jpg

اجلاس کے دوران، شرکاء نے پارلیمانی کارروائی کی نقل تیار کی، اپنے نقطہ نظر کو مؤثر طریقے سے بیان کیا، اور اجتماعی طور پر حکمرانی میں خواتین کی نمائندگی کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔ اس پہل قدمی نے نوجوان خواتین میں اعتماد، قائدانہ صلاحیتوں، عوامی بولنے کی صلاحیتوں اور شہری مصروفیت کو فروغ دینے میں مدد کی۔

اپنے اختتامی کلمات میں، ڈاکٹر پرینکا شکلا نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا، اور تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے موک یوتھ پارلیمنٹ کی کامیابی میں فعال تعاون کیا۔

یہ تقریب خواتین کی آواز کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھری اور اس نے وکست بھارت کی تعمیر میں ان کے اہم اور فیصلہ کن کردار کو اجاگر کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5751


(ریلیز آئی ڈی: 2251369) وزیٹر کاؤنٹر : 23