کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت  پیوش گوئل نے عزت مآب ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصابی کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے بات کی


ہندوستان  اور سعودی عرب  نے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور سپلائی چین کے تسلسل کی اہمیت کو دہرایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 APR 2026 3:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل  نے اپنے سعودی ہم منصب، وزیرِ تجارت ماجد بن عبداللہ القصابی کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے بات چیت  کی۔

جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ حال ہی میں اعلان کردہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے سعودی عرب کے عوام کے عزم و حوصلے کو سراہا، جنہوں نے بڑھتی ہوئی رکاوٹوں اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھا۔ انہوں نے جاری محاذ آرائی  کے دوران ملک میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کی جانب سے بھارتی برادری کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا۔

دونوں فریقین نے اس بات کا نوٹس لیا کہ جنگ  نے علاقائی سپلائی چینز پر دباؤ ڈالا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ مربوط کوششوں کے ذریعے جلد بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بلارکاوٹ تجارت کی راہ  ہموار رہے۔ جناب  گوئل نے سعودی عرب اور خلیجی خطے کو برآمدات میں مدد کے لیے ہندوستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

وزراء نے دو طرفہ تجارت کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اورجی سی سی  کونسل کے ساتھ بھارت کے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات میں جلد پیش رفت کی امید ظاہر کی۔

اس ملاقات نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان معاشی شراکت داری کو مزید مستحکم  کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 5723


(ریلیز آئی ڈی: 2251129) وزیٹر کاؤنٹر : 16