یو پی ایس سی
حکومت ہند میں مختلف آسامیوں پر براہ راست تقرری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 APR 2026 6:10PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) انتھروپولوجیکل سروےآف انڈیا، وزارت ثقافت میں اسسٹنٹ کیپر کی 01 آسامی، دفاعی تحقیق و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، وزارت دفاع میں سینئر اسٹور آفیسر گریڈ-II کی 07 آسامیوں اور محکمہ حیوانات و مویشی پروری، وزارت برائے ماہی پروری، حیوانات و مویشی پروری میں لائیو اسٹاک آفیسر کی 08 آسامیوں پر تقرری کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرتا ہے ۔
2. تفصیلی اشتہار نمبر 02/2026، امیدواروں کے لیے ہدایات سمیت، کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔خواہش مند امیدوار آن لائن ریکروٹمنٹ ایپلیکیشن پورٹل https://upsconline.nic.in/ora/ کے ذریعے 11 اپریل 2026 سے یکم مئی 2026 تک درخواست دے سکتے ہیں۔
3.امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس میں دی گئی تفصیلی ہدایات پر عمل کریں۔
******
ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن
U-NO.5694
(ریلیز آئی ڈی: 2250910)
وزیٹر کاؤنٹر : 16