وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کلپکم میں پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کو ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 APR 2026 10:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کلپکم میں مقامی طور پر تیار کردہ پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر (پی ایف بی آر) کے ذریعے ایک اہم سنگ میل کو کامیابی سے حاصل کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے اپنی سویلین نیوکلیئر پیش رفت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جو اس کے نیوکلیئر پروگرام کے دوسرے مرحلے میں نمایاں پیش رفت کی علامت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جدید ری ایکٹر، جو اپنی کھپت سے زیادہ ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ملک کی مضبوط سائنسی صلاحیتوں اور مستحکم انجینئرنگ مہارت کا مظہر ہے۔

جناب نریندر مودی نے مزید کہا کہ یہ کامیابی بھارت کے نیوکلیئر پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ملک کے وسیع تھوریم ذخائر کو مؤثر طور پر بروئے کار لانے کی راہ ہموار کرے گی۔

اسے ملک  کے لیے ایک فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس اہم سنگِ میل کے حصول میں شامل تمام افراد کی لگن اور کاوشوں کو سراہا۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے  ایکس پر لکھا:

“آج بھارت نے اپنی سویلین نیوکلیئر پیش رفت میں ایک اہم پیش رفت کی ہے ۔ اس نے اپنے نیوکلیئر پروگرام کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھایا ہے۔

کلپکّم میں مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کامیابی کے ساتھ یہ سنگ میل حاصل کر چکا ہے۔”

یہ جدید ری ایکٹر، جو اپنی کھپت سے زیادہ ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہماری سائنسی صلاحیتوں کی گہرائی اور ہماری انجینئرنگ مہارت کی مضبوطی کا عکاس ہے۔ یہ پروگرام کے تیسرے مرحلے میں ہمارے وسیع تھوریم ذخائر کو بروئے کار لانے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔

یہ بھارت کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔ ہمارے سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد۔

 

 

*****

ش ح۔ع ح۔ش ت

UN-NO - 5473

 


(ریلیز آئی ڈی: 2249535) وزیٹر کاؤنٹر : 14