صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ایسٹر کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 APR 2026 5:05PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ایسٹر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں ، صدر جمہوریہ نے کہا ہے ، ’’ایسٹر کے مبارک موقع پر ، میں تمام ہم وطنوں ، خاص طور پر ہندوستان اور بیرون ملک مقیم عیسائی برادری کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔
ایسٹر عیسائیت کا ایک اہم تہوار ہے ۔ خداوند یسوع مسیح کا جی اٹھنا ہمیں سچائی ، محبت ، ہمدردی ، قربانی اور معافی کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے ۔
اس موقع پر ، آئیے ہم ہم آہنگی ، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے اپنے عزم کی تجدید کریں اور بہتر مستقبل کے لیے اجتماعی طور پر کوشش کریں ۔ ‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -
Please click here to see the President's message-
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 5391
(ریلیز آئی ڈی: 2249028)
وزیٹر کاؤنٹر : 6