وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہنومان جینتی پر مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 APR 2026 10:47AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہنومان جینتی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے دعا کی کہ یہ مقدس موقع ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی اور جوش لائے۔ جناب مودی نے کہا –‘‘میری خواہش ہے کہ پون پتر ہنومان جی اپنی طاقت، حکمت اور علم و دانش کی وافر نعمتیں سب پر نازل کریں، تاکہ ہمارے ملک کی طاقت میں مزید اضافہ ہو’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا
‘‘ ملک کےسبھی لوگوں کو ہنومان کے جنمواتسوپربے شمار مبارکبادیں۔ یہ مقدس موقع ہر کسی کی زندگی میں نئی توانائی اور چستی لائے ۔ میراماننا ہے کہ پون پُتر ہنومان جی سبھی کو طاقت، عقل و دانش اور علم کا بھرپور آشییرواددے، جس سے ملک خود کفیل بنے اور ترقی ہو ۔ جے بجرنگ بلی!’’
*****
UR-5283
(ش ح-ظ الف- ع د)
(ریلیز آئی ڈی: 2248141)
وزیٹر کاؤنٹر : 11