نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
’’ جہاں کبھی نکسل ازم موجود تھا، اب وہاں کھیلوں کوفروغ مل رہا ہے۔ کھیل اس خطے کے لیے نئی امید لے کر آئے ہیں ،جو علاقہ کبھی تنازعہ سے پہچانا جاتا تھا‘‘، ایم او ایس رکشا کھڈسے کا کے آئی ٹی جی2026 میں بیان
وزیر موصوف نے جگدل پور کا دورہ کیا ، 2500 سے زیادہ قبائلی کھلاڑیوں کو مستقبل کے اولمپین کے طور پر سراہا، اسمیتا لیگ کے سابق طلباء نے کے آئی ٹی جی2026 میں ہاکی ، فٹ بال اور تیراکی کے تمغے حاصل کئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 6:47PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے آج جاری کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز(کے آئی ٹی جی)2026 کے حصے کے طور پر رائے پور کا دورہ کیا اور ماحول کو توانائی ، امید اور تبدیلی کا حامل قرار دیا ۔ انہوں نے اس کے انعقاد میں ایس اے آئی کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ کھلاڑیوں ، مقامی برادری اور علاقے کے عام لوگوں کی جانب سے اس تعلق سے انتہائی مثبت دعمل سامنے آرہے ہیں ۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2500 سے زائد کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف شعبوں سے مقابلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ کھڈسے نے کہا کہ کے آئی ٹی جی2026 قبائلی نوجوانوں کو ان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک پلیٹ فارم دینے کے مرکزی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے لوگوں کے لیے کھیل امید کی نئی کرن پیداکرتے ہیں،یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور اعلیٰ ترین سطح پر ان پرسرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت نے اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ’’ایک وقت تھا جب چھتیس گڑھ نکسل ازم کے لیے جانا جاتا تھا اور اس کے لوگوں کو پسماندہ برادری کے طور پر سمجھا جاتا تھا ۔ لیکن آج مجھے لگ رہا ہے کہ اس خطے کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں اور نئے مواقع ان کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ۔ نکسل ازم کا خاتمہ ہو چکا ہے اور کھیل کے ذریعہ اس سرزمین کے نوجوان اب اپنی توانائی اور صلاحیت کو فروغ دے سکتے ہیں اور اس ملک کے لیے کھیل میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔‘‘
وزیر موصوف نے کے آئی ٹی جی 2026 کو ایک تاریخی پہل بنانے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ کے وژن کو دیا۔ جنہوں نے ملک بھر سے نکسل ازم کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کھیلوں میں حصہ لینے والے بہت سے کھلاڑی اولمپکس ، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے دیہی ہندوستان کی خواتین کو مسابقتی کھیل میں شامل کرنے اور انہیں ایک شناخت اور موقع دینے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کے تحت 2021 میں شروع کی گئی اسمیتا لیگ کے تبدیلی کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے مزید کیا کہ’’کے آئی ٹی جی 2026 میں ، نتائج واضح ہیں: ہاکی اور فٹ بال میں حصہ لینے والی تقریبا 60 سے 70فیصد لڑکیاں میڈل جیتنے والی اسمیتا لیگ کی سابق طالبہ ہیں ۔ جن میں اسٹینڈ آؤٹ ایتھلیٹ انجلی منڈا بھی شامل ہیں ۔ تیراکی میں جیتے گئے تمام پانچ سونے کے تمغے اسمیتا لیگ کے کھلاڑیوں نے بھی جیتے تھے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ’’ہماری کوشش اسمتا لیگ کو نچلی سطح پر گاؤں کی سطح تک لے جانے کے لیے جاری ہے تاکہ کھیلوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوتا رہے۔‘‘
********
ش ح۔م ح ۔ رض
U-5276
(ریلیز آئی ڈی: 2248139)
وزیٹر کاؤنٹر : 5