امور داخلہ کی وزارت
سرحدی علاقے کے ترقیاتی پروگرام کے لیے فنڈز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 2:35PM by PIB Delhi
بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام (بی اے ڈی پی) اُن گاؤوں اور قصبوں میں نافذ کیا جاتا ہے جو بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر پہلی آبادی سے 0 سے 10 کلومیٹر (فضائی سیدھی لائن کے فاصلے کے مطابق) کے اندر واقع ہوں۔ یہ پروگرام 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں جاری ہے۔ بی اے ڈی پی کا بنیادی مقصد ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی خصوصی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے تحت صحت، تعلیم، سڑک، زراعت، کھیل، پینے کے پانی اور صفائی، سماجی شعبہ اور چھوٹی صنعتوں وغیرہ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جاتا ہے، اور اس کے لیے بی اے ڈی پی سمیت دیگر مرکزی، ریاستی، مرکز کےزیر انتظام علاقوں اور مقامی اسکیموں کو باہم مربوط (کنورجنس) کیا جاتا ہے۔ فی الحال بی اے ڈی پی اپنے اختتامی مرحلے میں ہے، اور اس کے تحت صرف پہلے سے طے شدہ ذمہ داریوں کے لیے ہی فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔
حکومت ہند نے 4 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شمالی سرحد سے متصل بلاکوں میں 662 منتخب دیہاتوں کی جامع ترقی کے لیے 15 فروری 2023 کو وائبرینٹ ولیجز پروگرام-I (وی وی پی-I) کو منظوری دی ہے ۔ حکومت نے مالی سال 2028-29 تک 15 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شمالی سرحد کے علاوہ بین الاقوامی زمینی سرحدوں (آئی ایل بی) سے منسلک بلاکس میں واقع 1954 منتخب دیہاتوں کی جامع ترقی کے لیے 2 اپریل 2025 کو وائبرینٹ ولیجز پروگرام-II (وی وی پی-II) کو بھی منظوری دی ہے۔
یہ بات وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 5244
(ریلیز آئی ڈی: 2247960)
وزیٹر کاؤنٹر : 4