جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
این جی ایچ ایم کے تحت سبز امونیا معاہدوں کا تبادلہ بھارت کی توانائی سلامتی کے لیے ایک اہم قدم ہے: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی
سبز امونیا ماحولیاتی نظام کو مصروف عمل بنانے سے کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا اور آتم نربھر بھارت کو مضبوطی حاصل ہوگی: مرکزی وزیر جے پی نڈا
بھارت نے کھاد کے شعبے میں سبز امونیا کی جانب منتقلی کے عمل کو تیز کیا؛ گھریلو صلاحیت اور سپلائی چین کی مضبوطی کو تقویت حاصل ہوئی
قومی سبز ہائیڈروجن مشن نے وسیع پیمانے کی سبز امونیا تخصیص کے ساتھ اہم سنگ میل حاصل کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 8:09PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آج کہا کہ گرین امونیا پرچیز ایگریمنٹس اور گرین امونیا سپلائی ایگریمنٹس کا تبادلہ ہندوستان کی انرجی سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔ وہ صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کی موجودگی میں اٹل اکشے اُورجا بھون میں نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت کھاد کے شعبے کے لیے گرین امونیا معاہدوں کے تبادلے سے خطاب کر رہے تھے۔
مرکزی وزیر جوشی نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے یہ ثابت کیا ہے کہ اقتصادی ترقی اور موسمیاتی کارروائی ایک ساتھ پیمانے اور رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی قابل تجدید توانائی کی منڈیوں میں سے ایک ہے اور 2030 تک 500 گیگا واٹ کے بقدر غیر حجری ایندھن کی صلاحیت حاصل کرنے کے راستے پر ہے۔

وزیر نے کہا کہ صنعت، ایس ای سی آئی اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے درمیان معاہدوں کا تبادلہ، جس کی مدت 10 سال ہے، ان منصوبوں کو چلانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ طویل مدتی معاہدے مانگ کو یقینی بناتے ہیں، مالیاتی بندش کو قابل بناتے ہیں اور گرین امونیا کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی سلامتی کا قومی سلامتی سے گہرا تعلق ہے اور انہوں نے اہم شعبوں میں درآمدی انحصار کو کم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ گرے امونیا کو گرین امونیا سے تبدیل کرنے سے گھریلو صلاحیت کو تقویت ملے گی اور لچکدار سپلائی چینز تعمیر ہوں گی۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس پہل قدمی کے نتیجے میں یوریا سے مبرا کھاد کی اکائیوں میں درآمد شدہ سرمئی امونیا کے متبادل کے ذریعہ 10 برسوں کی مدت میں غیر ملکی زرمبادلہ بچت کو تقریباً 2.5 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تک لے جانا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کا اگلا مرحلہ کھاد، ریفائنریز، اسٹیل اور ٹرانسپورٹ جیسے شعبے جن میں آلودگی کم کرنا مشکل ہے، پر توجہ مرکوز کرے گا، جہاں سبز ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین امونیا نہ صرف ایک کلین فیڈ اسٹاک کے طور پر کام کرے گا بلکہ ایک نئے صنعتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر، ملازمتیں پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بھی مدد کرے گا۔
کھاد کے شعبے کے لیے بڑے پیمانے پر تخصیص
مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے اس پہل کو ملک میں ایک مضبوط گرین امونیا ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی طرف ایک تاریخی اور آگے کی طرف قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے بھارت میں گرین امونیا کے آپریشنلائزیشن کی نشاندہی کرتے ہیں اور کھاد کے شعبے میں پائیدار اور سستی حل کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہندوستان کے ترقیاتی ماڈل پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے نوٹ کیا کہ ملک نے یہ ثابت کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ترقی اور پائیداری ساتھ ساتھ چل سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا، استطاعت میں بہتری آئے گی، اور کھاد کے شعبے میں خود انحصاری کو تقویت ملے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسانوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال تقریباً 7.24 لاکھ ٹن گرین امونیا کی تخصیص کے ساتھ، ملک فیصلہ کن طور پر ایک آتم نربھر بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے، جبکہ اس شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب شریپد یسو نائک، جناب رجت کمار مشرا، سکریٹری، محکمہ کھاد (ڈی او ایف) اور جناب سنتوش کمار سارنگی، سکریٹری، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے بھی ڈی او ایف، ایم این آر ای، اور ایس ای سی آئی کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
پس منظر
حکومت ہند نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کو 19,744 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی پیداوار، استعمال اور برآمد کے لیے ہندوستان کو ایک عالمی مرکز کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ مشن نے 2030 تک سالانہ کم از کم 5 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کا ہدف رکھا ہے، جبکہ اہم شعبوں کی ڈی کاربنائزیشن، توانائی کی حفاظت کو بڑھانا، اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
مشن کے تحت، بھارت میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کو ترغیب دینے اور شفاف مسابقتی بولی کے ذریعے لاگت کی مسابقت کے لیے اسٹریٹجک انٹروینشنز فار گرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن (ایس آئی جی ایچ ٹی) پروگرام کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) نے ملک بھر میں کھاد کی اکائیوں کو گرین امونیا کی سپلائی کے لیے مسابقتی بولی لگائی ہے۔
بولی لگانے کے عمل سے سبز امونیا کی مسابقتی قیمتوں کی دریافت ہوئی، جس کی سب سے کم دریافت شدہ قیمت تقریباً 49.75 روپے فی کلو ہے اور مجموعی طور پر دریافت شدہ قیمت کی حد تقریباً 49.75 – 64.74 روپے فی کلوگرام ہے۔ اس کے مقابلے میں، بین الاقوامی سطح پر دریافت شدہ قیمتیں تقریباً یورو 1000 فی ٹن (تقریباً 110 روپے فی کلوگرام) بتائی گئی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ہندوستان میں دریافت ہونے والی قیمتیں عالمی معیارات کے مقابلے میں مسابقتی ہیں۔
اس عمل کے ذریعے، ایس ای سی آئی نے منتخب ڈویلپرز کو تقریباً 7,24,000 ٹن سالانہ (ٹی پی اے) کی کل صلاحیت مختص کی ہے، جس کی سپلائی ملک بھر میں 13 کھاد یونٹوں سے منسلک ہے۔ مسابقتی بولی نے شفافیت، موثر قیمت کی دریافت، اور طویل مدتی مانگ کی یقین دہانی کو یقینی بنایا ہے، اس طرح گرین امونیا کی پیداوار میں پیمانے پر اضافہ اور سرمایہ کاری کو ممکن بنایا گیا ہے۔
مندرجہ ذیل کمپنیوں نے معاہدوں پر دستخط کیے:
|
S.
No.
|
Name of Fertilizer Company
|
Manufacturing Unit
|
Quantity of Green Ammonia (MT per year)
|
Developer / Winner
|
Discovered Price (Rs/kg)
|
|
1.
|
Indian Farmers Fertiliser Cooperative Limited (IFFCO)
|
Kandla (Gujarat)
|
1,00,000
|
ACME Cleantech
|
54.73
|
|
Paradeep (Odisha)
|
1,00,000
|
ACME Cleantech
|
49.75
|
|
2.
|
Coromandel International Limited (CIL)
|
Kakinada (Andhra Pradesh)
|
85,000
|
Jakson Green & OCIOR
|
50.75
|
|
Vishakhapatnam (Andhra Pradesh)
|
50,000
|
ACME Cleantech
|
51.89
|
|
3.
|
Paradeep Phosphates Limited (PPL)
|
Paradeep (Odisha)
|
75,000
|
ACME Cleantech
|
55.75
|
|
Zuarinagar (Goa)
|
25,000
|
ACME Cleantech
|
62.84
|
|
Paradeep Phosphates Limited (PPL)
|
Mangalore
|
15,000
|
SCC Infrastructure Pvt. Ltd
|
57.65
|
|
4.
|
Ostwal
|
Krishna Phoschem Limited, Meghnagar (Madhya Pradesh)
|
70,000
|
NTPC Renewable Energy
|
51.80
|
|
Madhya Bharat Agro Products Limited-II, Sagar (Madhya Pradesh)
|
60,000
|
Oriana Power Limited
|
52.25
|
|
Madhya Bharat Agro Products Limited-III, Dhule (Maharashtra)
|
70,000
|
SCC Infrastructure Ltd
|
53.05
|
|
6.
|
Indorama India Private Limited (IIPL)
|
Haldia (West Bengal)
|
20,000
|
ACME Cleantech
|
64.74
|
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5161
(ریلیز آئی ڈی: 2247101)
وزیٹر کاؤنٹر : 12