یو پی ایس سی
کمبائنڈ ڈیفنس سروسز ایگزامی نیشن (II)، 2025 – اس کے حتمی نتیجے کا اعلان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 4:50PM by PIB Delhi
ذیل میں میں دی گئی فہرستیں ، ان 302 (190 + 85 + 27) امیدواروں کی میرٹ کی ترتیب میں ہیں جنھوں نے ستمبر 2025 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقدہ کمبائنڈ ڈیفنس سروسز ایگزامی نیشن (II)، 2025 کے نتائج اور وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے 161 ویں (ڈی ای) کورس ، انڈین نیول اکیڈمی، ایجی مالا، کیرالہ اور ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ کورس 220 F(P) کورس میں داخلے کے لیے ایس ایس بی انٹرویوز کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ہے ۔
2. تینوں فہرستوں میں مختلف کورسز کے لیے کچھ مشترکہ امیدوار موجود ہیں۔
3۔ حکومت کی طرف سے نوٹیفائی کردہ انڈین ملٹری اکیڈمی کے لیے 100 خالی نشستیں [جن میں 13 این سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹس (آرمی ونگ) ہولڈرز کے لیے مخصوص ہیں]، انڈین نیول اکیڈمی، ایجی مالا، کیرالہ ایگزیکٹو برانچ (جنرل سروس)/ہائیڈرو کے لیے 26 خالی نشستیں [جن میں این سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ (نیول ونگ) ہولڈرز کے لیے 06 اور ہائیڈرو کے لیے 02 خالی نشستیں شامل ہیں] اور ایئر فورس اکیڈمی کے لیے 32 اسامیاں شامل ہیں، حیدرآباد [جس میں 03 خالی نشستیں این سی سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ (ایئر ونگ) ہولڈرز کے لیے این سی سی اسپیشل انٹری کے ذریعے مخصوص ہیں]۔
4۔ کمیشن نے 2666، 814، اور 636 طلبہ کو بالترتیب انڈین ملٹری اکیڈمی، انڈین نیول اکیڈمی، اور ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے تحریری ٹیسٹ میں کوالیفائی قرار دیا تھا۔ حتمی طور پر اہل ہونے والے امیدواروں کی تعداد وہ ہوتی ہے جو آرمی ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس بی ٹیسٹ کے بعد کی جاتی ہے۔
5. ان فہرستوں کی تیاری میں طبی معائنے کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
6۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی تصدیق ابھی آرمی ہیڈکوارٹرز میں جاری ہے۔ لہٰذا، ان تمام امیدواروں کی امیدواری اس حوالے سے عارضی ہے۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اصل سرٹیفکیٹس، تاریخ پیدائش/تعلیمی قابلیت وغیرہ کی حمایت میں، اور ان کی تصدیق شدہ فوٹوسٹیٹ کاپیاں آرمی ہیڈکوارٹرز / نیول ہیڈکوارٹرز / ایئر ہیڈکوارٹرز کو اپنی پہلی پسند کے مطابق بھیجیں۔
7۔ اگر کوئی پتہ تبدیل ہو جائے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر آرمی ہیڈکوارٹرز / نیول ہیڈکوارٹرز / ایئر ہیڈکوارٹرز سے براہ راست اطلاع دیں۔
8۔ یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہوں گے۔ تاہم، امیدواروں کے نمبر آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) کورس برائے مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (II)، 2025 کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
9۔ مزید معلومات کے لیے، امیدوار کمیشن کے دفتر کے گیٹ ’C‘ کے قریب سہولت کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلیفون نمبر 011-23385271/011-2338125/011-011-23098543 پر کسی بھی کام کے دن صبح 10:00 بجے سے 17:00 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5151
(ریلیز آئی ڈی: 2247073)
وزیٹر کاؤنٹر : 8