وزارت اطلاعات ونشریات
آئی آئی سی ٹی ملک گیر اے وی جی سی-ایکس آر ماحولیاتی نظام کی قیادت کرے گا، ہَب اینڈ اسپوک ماڈل کے ذریعے ملک گیر تعاون کی سہولت فراہم کی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 5:17PM by PIB Delhi
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اپریل 2022 میں اے وی جی سی-ایکس آر کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنے اور پالیسی اقدامات کی رہنمائی کے لیے 'اے وی جی سی پروموشن ٹاسک فورس' تشکیل دی تھی۔ ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں ایک 'ماڈل اسٹیٹ پالیسی' کا فریم ورک بھی تیار کیا تھا، تاکہ ریاستوں کو اے وی جی سی-ایکس آر کے ماحولیاتی نظام کے فروغ میں مدد دی جا سکے۔
بھارت کو اے وی جی سی-ایکس آر کے لیے ایک عالمی مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، مرکزی کابینہ نے اے وی جی سی-ایکس آر کے لیے ایک مہارت کے قومی سطح کے مرکز(این سی او ای) قیام کی منظوری دی ہے۔ اس مرکز کا نام ممبئی میں 'انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجی' (آئی آئی سی ٹی) رکھا گیا ہے۔
آئی آئی سی ٹی کا تصور ایک ایسے قومی مرکز کے طور پر کیا گیا ہے جو ریاستوں کے ساتھ تعاون کی سہولت فراہم کرے گا اور صلاحیت سازی کی کوششوں میں مدد دے گا۔ یہ ان اداروں کے ساتھ وابستگی میں مدد کرتا ہے جو اے وی جی سی کے شعبے میں علاقائی صلاحیتوں اور این سی او ای کی ترقی میں اپنا رول ادا کر سکتے ہیں۔ اس ادارے کو ایک 'ہب اینڈ اسپوک' ماڈل کے تحت تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں صنعت، تعلیمی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
آئی آئی سی ٹی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں، صنعتی شراکت داروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ یہ تعاون نصاب کی تیاری، خصوصی تربیتی پروگراموں کی تشکیل، تحقیق و ترقی، انٹرن شپ، وظائف اور اسٹارٹ اپ انکیوبیشن کے لیے ہے، جس سے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری مضبوط ہوتی ہے اور اے وی جی سی-ایکس آر کے شعبے میں ٹیلنٹ کی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔
یہ ادارہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے طلباء اور تربیت لینے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے اور اے وی جی سی-ایکس آرکے شعبے میں ملک گیر سطح کی صلاحیت سازی کو فروغ دے رہا ہے۔
وزارت اے وی جی سی-ایکس آر کے شعبے کے فروغ سمیت مختلف امور پر ریاستوں کے ساتھ باقاعدگی سے ورکشاپ، کانفرنسیں اور ویبینار منعقد کرتی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں جناب سنا ستیش بابو کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
********
ش ح۔ ع و ۔ص ج
U. No.5108
(ریلیز آئی ڈی: 2246800)
وزیٹر کاؤنٹر : 5