کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیرصنعت و تجارت جناب پیوش گوئل کی کیمرون کے یاؤنڈے میں ڈبلیو ٹی اوایم سی-14 کے دوران یورپی یونین کے تجارتی کمشنر جناب ماروس سیفکووچ سے دو طرفہ ملاقات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAR 2026 9:36PM by PIB Delhi
کیمرون کے یاؤنڈے میں منعقدہ 14ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس (ایم سی-14) کے ضمن میں، مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے یورپی یونین (ای یو) کے تجارتی کمشنر جناب ماروس سیفکووچ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے ایم سی-14 کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا اور حال ہی میں طے پانے والے 'بھارت-یورپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدے' (ایف ٹی اے) پر دستخط کے لیے جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا، ساتھ ہی دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا۔
ایم سی-14 کے ایجنڈے پر، جناب گوئل اور جناب سیفکووچ نے ڈبلیو ٹی اومیں اصلاحات کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ جناب گوئل نے اپنے یورپی یونین کے ہم منصب پر زور دیا کہ ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات کا ایجنڈا مکمل طور پر ممبران کی توقعات کے مطابق رہنا چاہیے۔ جناب گوئل اور جناب سیفکووچ نے الیکٹرانک ٹرانسمیشن پر کسٹم ڈیوٹی کی معطلی کے ساتھ ساتھ ترقی کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینے سےمتعلق معاہدے کو شامل کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
حال ہی میں طے پانے والے 'بھارت-یورپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدے' (ایف ٹی اے) پر دستخط کے لیے جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، جناب پیوش گوئل نے دونوں فریقین کے حقیقت پسندانہ طرزِ عمل کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں ’بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے‘ مذاکرات بروقت اور باہمی طور پر مثبت طور پر مکمل ہوئے۔ جناب گوئل اور جناب سیفکووچ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں فریقین کو ان تمام ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو 'بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے' پر جلد از جلد دستخط کرنے میں معاون ثابت ہو سکیں، تاکہ اس معاہدے سے متوقع فوائد بھارت اور یورپی یونین کے کاروباری اداروں اور شہریوں کو حاصل ہو سکیں۔
وزارتی سطح کی دو طرفہ ملاقات سے قبل، سکریٹری برائے صنعت و تجارت جناب راجیش اگروال نے بھی ایم سی-14 کے دوران اپنی یورپی یونین کی ہم منصب، محترمہ سیبائن ویانڈ (ڈائریکٹر جنرل برائے تجارت) کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔
********
ش ح۔ ع و ۔ص ج
U. No.5105
(ریلیز آئی ڈی: 2246783)
وزیٹر کاؤنٹر : 8